قومی اسمبلی کی کارروائی براہ راست نشر کرنے کے احکامات جاری

ویب ڈیسک  پير 7 اگست 2017
ایوان کی کارروائی سرکاری ٹی وی کےذریعے نشر کی جائےگی؛فوٹوفائل

ایوان کی کارروائی سرکاری ٹی وی کےذریعے نشر کی جائےگی؛فوٹوفائل

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایوان کی کارروائی سرکاری ٹی وی چینل پر براہ راست نشر کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے اسپیکر سے ایوان کی کارروائی سرکاری ٹی وی پر براہ راست نشر کرنے کی درخواست کی تھی، قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے درخواست پر عمل کرتے ہوئے ایوان کی کارروائی نشر کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں، اب ایوان کی کارروائی سرکاری ٹی وی پر براہ راست نشر کی جائے گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: حکومت کا پیرکوقومی اسمبلی کی کارروائی ٹی وی پربراہ راست نشرکرنے کا اعلان

واضح رہے کہ حکومت نے قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی براہ راست دکھانے کیلئے اسپیکر کو خط لکھاتھا کہ وزیر مملکت اطلاعات اجلاس کی کارروائی براہ ساست دکھانے کیلئےاسپیکر کی اجازت چاہتی ہیں جس پر سیکرٹری اطلاعات نے جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ سرکاری ٹی وی چینل اجلاس کی کارروائی دکھانے کے فوری انتطامات کرے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔