- گورنرسندھ کی گاڑی میں کتے کی شاہی سواری، ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل
- بیوی کی بے وفائی کا بدلہ لینے کے لیے شوہر نے 18 خواتین کو قتل کردیا
- بختاور کی شادی کی مزید 3 تقاریب کوحتمی شکل دے دی گئی
- وزیراعظم کے سامنے سندھ حکومت کے خلاف شکایتوں کے انبار لگ گئے
- اسرائیل میں ایران پر حملہ کرنے کی صلاحیت ہی نہیں، ایرانی چیف آف اسٹاف
- جاپان کے وزیراعظم نے ارکان اسمبلی کے نائٹ کلب جانے پر معافی مانگ لی
- سعودی گورنر تبوک تلور کے شکار کیلئے بلوچستان پہنچ گئے
- امریکی فوج کی خاتون اہلکاروں کو بال لمبے کرنے اور بناؤ سنگھار کی اجازت
- حکومت کا یکم فروری سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ
- امریکی اور روسی صدور کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو، تلخی برقرار
- سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد پھیلانے کے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد
- نیپرا نے بجلی کی قیمت بڑھانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا
- اسد درانی بھارتی ایجنسی ’را‘سے رابطوں میں رہے، وزارت دفاع کا عدالت میں مؤقف
- کراچی میں شراب خانہ کھولنے پر سندھ حکومت کو نوٹس جاری
- کراچی کو سندھ حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، وزیراعظم
- شرم نہیں آتی کسی کا بیٹا غائب ہے اور پولیس ایف آئی آر تک درج نہیں کرتی، سندھ ہائیکورٹ
- سارو کنگولی کی طبیعت پھر بگڑ گئی، 48 گھنٹے اہم
- ماحول دوست اسمارٹ فون اپنی پیداوار سے قبل ہی مشہور
- یوٹیوب نے ٹرمپ کے چینل پرایک بار پھر پابندی عائد کردی
- لالچی گرل فرینڈز سے پریشان آدمی نے گڑیا کو گرل فرینڈ بنا لیا
حکومت ملک کو درپیش سیکیورٹی خطرات سے پارلیمنٹ کو آگاہ کرے، خورشید شاہ

ملکی سلامتی کو کوئی خطرہ ہوا تو وعدہ کرتے ہیں پیپلز پارٹی سب سے آگے ہوگی، خورشید شاہ۔ فوٹو: فائل
اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک کو درپیش سیکیورٹی خطرات سے پارلیمنٹ کو آگاہ کرے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ پہلے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار اور پھر سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ملک کو سنگین خطرات درپیش ہیں، سابق وزیرداخلہ نے کہا تھا خطرناک ملکی صورتحال کا صرف 5 لوگوں کو علم ہے، پیپلز پارٹی کو اس بات پر تشویش ہے اور ہم اس کی وضاحت چاہتے ہیں۔
خورشید شاہ نے کہا کہ بتایا جائے کہ آخر معاملہ کیا ہے اور اس حوالے سے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے، وعدہ کرتے ہیں کہ اگر ملکی سالمیت کو خطرہ ہے تو پیپلز پارٹی سب سے آگے ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو سپریم ادارہ کہا جاتا ہے لیکن ان خطرات پر پارلیمان کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، ہمارا مطالبہ ہے کہ ایوان کو ان کیمرہ بریفنگ دی جائے۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ آج 70 سال بعد بھی ہم کہہ رہے ہیں کہ ملک کو خطرات لاحق ہیں، جیسے جیسے سال گزرتے ہیں ملک مضبوط ہوتے ہیں لیکن ہم کمزور ہو رہے ہیں، ملک میں غیر یقینی صورت حال ہے، روزگار اور علاج و معالجے کی سہولیات نہیں ہیں، ہمیں بتایا جائے کہ کل کیا ہونے والا ہے۔
عائشہ گلا لئی کے حوالے سے خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی عورتوں کی سیاست نہیں کرے گی، آج جو سیاست ہو رہی ہے یہ کیسی سیاست ہے، یہ کون سی اخلاقیات ہیں، عورت مقدس ہے، اس کا احترام کیا جانا چاہیئے، کوئی لاہور میں پریس کانفرنس کروا رہا ہے تو کوئی یہاں، ہم عورت کو آگے رکھ کر سیاست کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کل ایشوز سے زیادہ نعروں کی سیاست ہو رہی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔