بھارتی کپتان ویرات کوہلی سوشل میڈیا پر مذاق بن گئے

ویب ڈیسک  پير 7 اگست 2017
ویرات کوہلی کی کھالی کے ساتھ تصاویر پر مداحوں نے دلچسپ تبصرے کیے ۔ فوٹو : ٹویٹر

ویرات کوہلی کی کھالی کے ساتھ تصاویر پر مداحوں نے دلچسپ تبصرے کیے ۔ فوٹو : ٹویٹر

کولمبو: ڈبلیو ڈبلیو ای کے ریسلر ’’دی گریٹ کھالی‘‘ سے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی ملاقات سوشل میڈیا پر ان کیلئے مذاق بن گئی۔

گزشتہ روز کولمبو میں سری لنکا کو 0-2 سے شکست دینے کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم نے ورلڈ ریلسنگ انٹرٹینمنٹ کے بھارتی پہلوان ’دی گریٹ کھالی‘ سے ایک ہوٹل میں ملاقات کی جو کسی کام کے سلسلے میں سری لنکا میں ہی ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :بھارت نے سری لنکا کو مات دے دی

ویرات کوہلی نے کھالی سے ملاقات کی تصاویر سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر شیئر کیں جو ان کیلئے مذاق کا باعث بن گئیں اور مداحوں نے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

https://twitter.com/imVkohli/status/894227280611995648

بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ٹویٹ کیا کہ دی گریٹ کھالی سے مل کر بہت اچھا لگا، وہ بہترین انسان ہیں، جس کے جواب میں ایک خاتون نے لکھا کہ ’’کھالی کے سامنے آپ بچے لگ رہے ہو‘‘۔ ایک صارف نے لکھا ’’آپ کھالی کے ساتھ تصویر میں ایسے لگ رہے ہو جیسے ایک بڑے بیڈ کے ساتھ چھوٹا سا تکیہ‘‘۔

https://twitter.com/sabanakhan_real/status/894258708867239936

ایک اور خاتون نے ویرات کوہلی کے ٹویٹ کے جواب میں کہا کہ تصویر میں کھالی آپ کے والد جیسے لگ رہے ہیں، جب کہ ایک مداح نے کہا آپ کو ایک فاسٹ بولر کی ضرورت ہے جو کھالی کے قد جتنا ہو۔

https://twitter.com/Sheetal305/status/894240276901789696

واضح رہے بھارت نے رویندرا جدیجا کی تباہ کن بولنگ کے سبب دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا کو ایک اننگز اور 53 رنز سے شکست دیتے ہوئے سیریز میں 0-2 سے فیصلہ کن برتری حاصل کی اور ویرات کوہلی کی قیادت میں بھارتی ٹیم نے مسلسل 8 ویں سیریز میں فتح حاصل کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔