- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
- سعودیہ سے دیر لوئر آئی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
- ٹریفک وارڈنز لاہور نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کر دی
- مسجد اقصی میں دنبے کی قربانی کی کوشش پر 13 یہودی گرفتار
- ملک میں ادارے آئینی طور پر نہیں چل رہے صرف طاقتور کی حکمرانی ہے، عمران خان
- 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ وکلا کی جرح مکمل، مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
- حکومت تمام اخراجات ادھار لے کر پورا کررہی ہے، احسن اقبال
- لاپتا افراد کا معاملہ بہت پرانا ہے یہ عدالتی حکم پر راتوں رات حل نہیں ہوسکتا، وزرا
- ملائیشیا میں فوجی ہیلی کاپٹرز آپس میں ٹکرا گئے؛ 10 اہلکار ہلاک
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
- قومی ٹیم میں بیٹرز کی پوزیشن معمہ بن گئی
- نیشنل ایکشن پلان 2014 پر عملدرآمد کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
- پختونخوا کابینہ میں بجٹ منظوری کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس
- وزیراعظم کا ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس؛ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد معطل
- بلوچستان میں 24 تا 27 اپریل مزید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
- ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
- پی آئی اے تنظیم نو میں سنگ میل حاصل، ایس ای سی پی میں انتظامات کی اسکیم منظور
- کراچی پورٹ کے بلک ٹرمینل اور 10برتھوں کی لیز سے آمدن کا آغاز
بھارتی کپتان ویرات کوہلی سوشل میڈیا پر مذاق بن گئے
کولمبو: ڈبلیو ڈبلیو ای کے ریسلر ’’دی گریٹ کھالی‘‘ سے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی ملاقات سوشل میڈیا پر ان کیلئے مذاق بن گئی۔
گزشتہ روز کولمبو میں سری لنکا کو 0-2 سے شکست دینے کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم نے ورلڈ ریلسنگ انٹرٹینمنٹ کے بھارتی پہلوان ’دی گریٹ کھالی‘ سے ایک ہوٹل میں ملاقات کی جو کسی کام کے سلسلے میں سری لنکا میں ہی ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :بھارت نے سری لنکا کو مات دے دی
ویرات کوہلی نے کھالی سے ملاقات کی تصاویر سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر شیئر کیں جو ان کیلئے مذاق کا باعث بن گئیں اور مداحوں نے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔
https://twitter.com/imVkohli/status/894227280611995648
بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ٹویٹ کیا کہ دی گریٹ کھالی سے مل کر بہت اچھا لگا، وہ بہترین انسان ہیں، جس کے جواب میں ایک خاتون نے لکھا کہ ’’کھالی کے سامنے آپ بچے لگ رہے ہو‘‘۔ ایک صارف نے لکھا ’’آپ کھالی کے ساتھ تصویر میں ایسے لگ رہے ہو جیسے ایک بڑے بیڈ کے ساتھ چھوٹا سا تکیہ‘‘۔
https://twitter.com/sabanakhan_real/status/894258708867239936
Standing beside him,You look like a pillow on king size bed.
— Anoop Sriram (@ramuanoop) August 7, 2017
ایک اور خاتون نے ویرات کوہلی کے ٹویٹ کے جواب میں کہا کہ تصویر میں کھالی آپ کے والد جیسے لگ رہے ہیں، جب کہ ایک مداح نے کہا آپ کو ایک فاسٹ بولر کی ضرورت ہے جو کھالی کے قد جتنا ہو۔
https://twitter.com/Sheetal305/status/894240276901789696
You need a fast bowler of his height
— Arup Samantaray (@arupsam) August 6, 2017
واضح رہے بھارت نے رویندرا جدیجا کی تباہ کن بولنگ کے سبب دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا کو ایک اننگز اور 53 رنز سے شکست دیتے ہوئے سیریز میں 0-2 سے فیصلہ کن برتری حاصل کی اور ویرات کوہلی کی قیادت میں بھارتی ٹیم نے مسلسل 8 ویں سیریز میں فتح حاصل کی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔