- گودام پر چھاپہ، 1 کروڑ روپے کا بالوں میں لگانے والا زائد المیعاد رنگ برآمد
- پی ڈی ایم کی چھتری تلے
- رحمن ڈکیت کا بیٹا باپ کے نقش قدم پر چل پڑا
- پہلا ٹیسٹ؛ عابد علی کو نئے پارٹنر کا ساتھ میسر ہوگا
- ٹی 20 اسپیشلسٹ کی ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت
- پاکستان کے ذمے واجب الادا 1ارب ڈالر کا اماراتی قرضہ موخر ہونیکا امکان
- الیکشن کمیشن کے باہراحتجاج، بلاول کا شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
- انجینئر بننے کی خواہش دل میں لیے طالبعلم غیرت کی بھینٹ چڑھ گیا
- عمر ایوب نے کہا تھا کہ 2020 تک گردشی قرضہ ختم ہو جائے گا، شہباز رانا
- گلوبل فنڈ کا انڈس اسپتال پر42 لاکھ ڈالرکی دھوکہ دہی کا الزام
- جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کی 14 سال بعد پاکستان آمد
- میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات گزشتہ پیٹرنز پر ہی لینے کا فیصلہ
- چنگان نے نئی اسمارٹ سیڈان السوین کی قیمت کا اعلان کر دیا
- موسم گرما میں گیس فراہمی، صنعتی شعبے نے حکومت کو پیشگی تحفظات سے آگاہ کر دیا
- افواہوں پر کان نہ دھریں، کورونا ویکسین سے نقصان نہیں ہوگا، ایکسپریس فورم
- علامہ اقبال کو اتنی ہی عزت دیتے ہیں جتنا ہم ایمیسکو کی شخصیت کا احترام کرتے ہیں، رومانین ہائی کمشنر
- پاکستان پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ نے 500 اسکیموں پر کام مکمل کرلیا
- 2020؛ ٹیلی کام سیکٹر نے 278 ارب خزانے میں جمع کرائے، پی ٹی اے
- مزید 2432 افراد میں کورونا کی تشخیص، 45 افراد جاں بحق
- یوٹیوب نے ویڈیوز اور ای کامرس کے دواہم فیچرز پیش کردیئے
پاکستانی طلبا نے ایک بار پھر عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کردیا

مقابلے میں ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد این ای ڈی کے طالبعلموں کا گروپ فوٹو۔ فوٹو: ٹیک جوس
لندن: کراچی کی این ای ڈی یونیورسٹی سے وابستہ طالبعلموں نے فارمولہ اسوڈنٹ کے نام سے برطانیہ میں منعقدہ بین الاقوامی مقابلے میں ’بریک تھرو کے نام سے عمدہ کارکردگی کا ایوارڈ‘ حاصل کرلیا ہے۔
یہ مقابلہ برطانیہ میں سلور اسٹون سرکٹ میں منعقد ہوا جہاں گاڑیوں کی ریسنگ اور آزمائش کی تمام سہولیات موجود ہیں۔ این ای ڈی کے ٹیم کا نام فیوژن این ای ڈی ہے جن میں حمزہ یامین، مجتبیٰ رضا، فیصل ستار، عبدالصمد، ارحم علی، علی عبداللہ، راہو، احمد شفیق، احمد ولمی، عماد نوید، حسن اسحاق، سروش احمد، ذیشان، معیز اور رمیز شامل ہیں۔
انٹر نیشنل انسٹی ٹیوشن آف میکینکل انجینیئرز کے زیرِاہتمام ہر سال یہ مقابلہ منعقد کیا جاتا ہے۔ فارمولہ اسٹوڈنٹ کے اس سال کے مقابلے میں 68 ممالک کی 85 جامعات نے حصہ لیا جس میں نوعمر موجدوں نے کار ڈیزائننگ کے اپنے اپنے ماڈل پیش کئے۔ اسے سنگل سیٹ کار کے لیے دنیا کے بھر کے طالبعلموں کا سب سے بڑا مقابلہ قرار دیا جاتا ہے جس میں نوجوان اپنی ڈیزائن اور تیار کردہ کار پیش کرتے ہیں۔
فیوژن این ای ڈی نے مسلسل دو سال تک گاڑی کی تیاری کے لیے دن رات سخت محنت کی۔ اپنے قیمتی وقت کے علاوہ اس ٹیم نے اپنی ذاتی جمع خرچ بھی کار کی تیاری پر لگا دیئے جبکہ مقابلے کے سفر کے انتظامات بھی اپنے پاس سے کئے گئے؛ لیکن کار کو برطانیہ پہنچانے کے لیے پی آئی اے نے غیرمعمولی تعاون کیا۔
مقابلہ شروع ہونے کے دو روز بعد ہی کار مقابلے کی جگہ پہنچ سکی، تاہم ان تکالیف کے بعد بین الاقوامی ججوں نے پاکستانی کار کو بہت سراہا جن میں فارمولہ ون کے خصوصی ماہر ولیم ٹویٹ بھی موجود تھے۔ اس کار کو ایک خوبصورت ایوارڈ کی صورت میں اعلیٰ اعزاز دیا گیا ہے۔
کراچی میں واقع این ای ڈی یونیورسٹی فار انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا شمار پاکستان کی ممتاز فنیاتی جامعات میں ہوتا ہے اور اس سے قبل اسی جامعہ کے طالبعلموں نے بے گھر افراد کے لیے صرف تین گھنٹے میں قابلِ رہائش مکان تیار کرنے کا عملی مظاہرہ کیا تھا۔ یہ مکان آفات کے شکار ممالک کے لیے فوری طور پر سر چھپانے کی جگہ فراہم کرسکتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔