- پائلٹ لائسنسنگ کیس کی تحقیقات میں سائبر کرائم ماہرین کو شامل کرنے کا فیصلہ
- اسلام آباد میں پولیس پٹرولنگ ٹیم پر فائرنگ، ایک اہل کار شہید دو شدید زخمی
- ایم کیو ایم پاکستان کا نشتر پارک میں جلسے کا اعلان
- راولپنڈی میں فائرنگ سے ایس ایچ او عمران عباس شہید
- بھارت میں رخصتی کے وقت زیادہ رونے سے دلہن ہلاک
- شمالی وجنوبی وزیرستان میں فورسز کے آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک
- عمران خان نے اداروں کو استعمال کر کے اعتماد کا ووٹ لیا، مریم نواز
- کیمیائی آلودگی جسم کو 8 طرح سے نقصان پہنچاتی ہے
- کیا یہ تین منزلہ عمارت دریا میں ڈوب رہی ہے؟
- گوادر سے بیرون ملک کروڑوں روپے کی منشیات اسمگلنگ ناکام، 4 ملزمان گرفتار
- حکومت کے اتحادی ہیں اور سینیٹ میں بھی اُن کے ساتھ کھڑے ہیں، چوہدری شجاعت
- اب اسمارٹ فون پاکستان میں بنیں گے، 3 کمپنیوں کا پلانٹس لگانے کا اعلان
- مرغی کے گوشت کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، عوام کی دسترس سے باہر
- راولپنڈی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایس ایچ او شہید
- بیٹی کیلیے شاہین آفریدی کا رشتہ آیا ہے، شاہد آفریدی کی تصدیق
- ملک میں 10 مارچ سے 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا اعلان
- بریسٹ کینسر سے آگاہی، بروقت تشخیص اور علاج کے لیے ایپ متعارف
- پی ایس ایل 6 کی تحقیقات کیلیے فیکٹ فائنڈنگ پینل کا اعلان
- حکومت کا اپنے ہی قائم کردہ براڈ شیٹ کمیشن سے عدم تعاون
- نائیجیریا میں بحری قزاقوں نے چینی جہاز کے عملے کو ایک ماہ بعد رہا کردیا
کہانی جاندار ہونے تک بالی ووڈ مصالحہ بھی ہماری فلمیں کامیاب نہیں بنا سکتا، منشاء پاشا
موجودہ دورکے فلم میکرز کومرچ مصالحے والی فلموں کے بجائے بہترین فلمیں بنانے پرتوجہ دینی چاہیے، اداکارہ کی ایکسپریس سے گفتگو۔ فوٹو: فائل
لاہور: اداکارہ منشاء پاشا نے کہا ہے کہ جب تک ہماری فلموں کی کہانیاں جاندارنہیں ہونگی، تب تک بالی وڈ مصالہ بھی ہماری فلموں کو کامیاب نہیں بنا سکتا۔
منشاء پاشا نے ’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی فلم کی کامیابی میں سب سے زیادہ اہم کرداراسکرپٹ کا ہوتا ہے۔ ماضی کی بات کریں یا موجودہ دورکی، جن فلموں کی کہانیاں جاندار تھیں، انھی فلموں کو لوگوں نے باربار دیکھا۔ بلاشبہ ہمارے ہاں اچھی فلمیں بنائی جارہی ہیں لیکن جہاںتک بات کسی مقام پرپہنچنے کی ہے یا مقابلے کی تو اس میں ابھی وقت لگے گا۔ یہ ایک طویل سلسلہ کارہے، جس پرچلتے ہوئے ہمیں ایک دن اپنی منزل ضرورمل جائے گی۔
اداکارہ نے کہا کہ پاکستان میں بننے والی فلمیں جدید ٹیکنالوجی سے بنائی جارہی ہیں اوراس وقت سب کا فوکس ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا ہے، مگرمیرے نزدیک سب سے پہلی ترجیح کہانی کودی جانی چاہیے، جب ایک کہانی اچھی ہوتی ہے تو پھر اس کے کرداربھی جانداربن جاتے ہیں۔
ایک سوال جواب میں منشاء پاشا نے کہا کہ میں نے ابھی تک خود کوفلم، ٹی وی یا تھیٹرتک محدود رکھنے کا نہیں سوچا۔ مجھے توبس اچھی کہانی اوراسکرپٹ سے غرض ہے۔ وہ چاہے فلم کا ہویا ٹی وی اور تھیٹر کا۔ مجھے توبس اچھا کام کرنا پسند ہے، جس میں اداکاری کا زیادہ سے زیادہ موقع ملے۔ اسی لیے میں نے اپنے آپ کوکسی ایک شعبے تک محدود رکھنے بارے سوچا نہیں۔
منشاء نے کہا کہ موجودہ دورکے فلم میکرز کومرچ مصالحے والی فلموں کے بجائے بہترین فلمیں بنانے پرتوجہ دینی چاہیے۔ تبھی ہماری ایک الگ پہچان بنے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔