کیریبیئن لیگ میں متبادل فیلڈر فابیان ایلین نے شاندار کیچ سے حیران کردیا

اسپورٹس ڈیسک  منگل 8 اگست 2017
راستے میں موجود ایلن نے فل ڈائیو لگا کر اپنا بائیاں ہاتھ آگے بڑھایا اور کیچ تھام کر سب کو حیرت میں ڈال دیا۔ فوٹو: نیٹ

راستے میں موجود ایلن نے فل ڈائیو لگا کر اپنا بائیاں ہاتھ آگے بڑھایا اور کیچ تھام کر سب کو حیرت میں ڈال دیا۔ فوٹو: نیٹ

لائوڈر ہل: کیریبیئن پریمیئر لیگ میں گیانا ایمازون واریئرز کے خلاف میچ میں سینٹ کٹس اینڈ نیویس پیٹریاٹس کے متبادل فیلڈر فابیان ایلین نے شاندار کیچ سے حیران کردیا۔

میچ کے دوران 133 رنزکا تعاقب کرنے والی گیانا کی ٹیم کا 17 ویں اوور میں اسکور 3 وکٹ پر 102 رنز تھا کہ ویسٹ انڈین بیٹسمین جیسن محمد نے پاکستانی بولر حسن علی کی گیند کو ڈیپ پوائنٹ کی جانب بائونڈری کے پار اچھالنا چاہا، مگر راستے میں موجود ایلن نے فل ڈائیو لگا کر اپنا بائیاں ہاتھ آگے بڑھایا اور کیچ تھام کر بیٹسمین کے ساتھ شائقین کو بھی حیرت میں ڈال دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔