منہ میں خون آنے پر بنگلادیشی کپتان مشرفی اسپتال منتقل

اسپورٹس ڈیسک  منگل 8 اگست 2017
 مشرفی مرتضیٰ کا تفصیلی معائنہ کیا ہے انہیں کوئی بھی سنجیدہ نوعیت کا مرض لاحق نہیں اوروہ بالکل فٹ ہیں، ڈاکٹر۔ فوٹو: نیٹ

مشرفی مرتضیٰ کا تفصیلی معائنہ کیا ہے انہیں کوئی بھی سنجیدہ نوعیت کا مرض لاحق نہیں اوروہ بالکل فٹ ہیں، ڈاکٹر۔ فوٹو: نیٹ

ڈھاکا:  بنگلادیشی کپتان مشرفی مرتضیٰ کو کھانسی کے ساتھ خون آنے پر ہنگامی طور پر اسپتال لے جانا پڑا تاہم بعد میں انھیں معائنے کے بعد فارغ کردیا گیا۔

بنگلادیشی کرکٹ بورڈ کے ڈاکٹر دیباشش چوہدری نے کہاکہ مشرفی مرتضیٰ کی 1،2روز سے طبیعت ناساز ہے، صبح انھیں کھانسی کے ساتھ کچھ خون بھی آیا جس پراسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے تفصیلی معائنہ کیا تاہم انھیں کوئی بھی سنجیدہ نوعیت کا مرض لاحق نہیں اوروہ بالکل فٹ ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔