نواز شریف کو نااہل کرانے میں خواجوں کا بڑا ہاتھ ہے، اعجاز الحق

نمائندہ ایکسپریس  منگل 8 اگست 2017
سعد رفیق پہلے اپنے والد کے قاتلوں کا نام لینے کی جرات کریں اس کے بعد آرمی کے جرنیلوں پر تنقید کریں، سربراہ مسلم لیگ ضیا۔ فوٹو : فائل

سعد رفیق پہلے اپنے والد کے قاتلوں کا نام لینے کی جرات کریں اس کے بعد آرمی کے جرنیلوں پر تنقید کریں، سربراہ مسلم لیگ ضیا۔ فوٹو : فائل

تلہ گنگ: مسلم لیگ ضیا کے سربراہ اعجاز الحق نے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کے اس بیان کہ ’’ڈکٹیٹروں کو رونے والا کوئی نہیں ہوتا‘‘ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سعد رفیق پہلے اپنے والد کے قاتلوں کا نام لینے کی جرات کریں اس کے بعد آرمی کے جرنیلوں پر تنقید کریں۔

اعجاز الحق نے گزشتہ روز بلکسر کے مقام پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ن لیگ ملک کی سب سے بڑی مسلم لیگ ہے مگر آج جس حالت سے دوچار ہے اس میں ایسے خواجوں کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔ ان جیسے لوگوں نے نواز شریف کو نا اہل کروایا، یہ روزانہ جے آئی ٹی کی پیشی کے بعد سڑک پر کچہری نہ لگاتے تو آج میاں صاحب حکمراں ہوتے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔