نیب کی فارنسک لیب کو آپریشنل کر دیا گیا، چیئرمین نیب

نمائندہ ایکسپریس  منگل 8 اگست 2017
انسدادکرپشن کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کانظریہ اپنایا گیا، اجلاس سے خطاب۔ فوٹو : اے پی پی

انسدادکرپشن کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کانظریہ اپنایا گیا، اجلاس سے خطاب۔ فوٹو : اے پی پی

 اسلام آباد:  چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ معاشرے سے کرپشن کے ناسور کے خاتمے کیلیے جدیدٹیکنالوجی سے مدد لینے کیلیے نیب کی فارنسک لیب کو آپریشنل کردیا گیا ہے۔

قمر زمان چوہدری نے گزشتہ روز نیب کی فارنسک لیب کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے موقع پر نیب افسران سے خطاب کے دوران کہاکہ کرپشن کے خاتمے کیلیے زیرو ٹالرنس کی پالیسی اور مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کانظریہ اپنایا گیا ہے جبکہ تحقیقاتی افسران اور استغاثہ شفافیت، غیرجانبداری کو یقینی بنانے کیلیے مل جل کر کام کر رہے ہیں۔

چیئرمین نیب نے بتایا کہ امریکی سفارتخانے نے حال ہی میں نیب کو وڈیو اسپیکٹرل کمپیریٹر 8000 فراہم کیا ہے جس سے فراڈ سے تیارکی گئی دستاویزات کی نشاندہی کی جاسکے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔