کراچی میں بوندا باندی سے موسم خوشگوارہوگیا

ویب ڈیسک  منگل 8 اگست 2017
کلفٹن، ڈیفنس، کورنگی، محمود آباد سمیت مختلف علاقوں میں بوندا باندی اب بھی جاری ہے۔ فوٹو: فائل

کلفٹن، ڈیفنس، کورنگی، محمود آباد سمیت مختلف علاقوں میں بوندا باندی اب بھی جاری ہے۔ فوٹو: فائل

 کراچی: شہر قائد کے مخلتف علاقوں میں ہلکی اور تیز بوندا باندی دے موسم خوشگوارہوگیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کے مخلتف علاقوں میں ہلکی اورتیزبوندا باندی جاری ہے جس کے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ کلفٹن، ڈیفنس، کورنگی، محمود آباد سمیت مختلف علاقوں میں بوندا باندی اب بھی جاری ہے جب کہ ہلکی بوندا باندی کے باعث ٹریفک کی رفتارسست روی کا شکارہوگئی جس سے مختلف مقامات پرٹریفک جام ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہرمیں آج مطلع مکمل ابر آلود رہنے کا امکان ہے جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔