- کراچی میں ہفتے اور اتوار کو بوندا باندی کی پیش گوئی
- اسلام آباد تا کراچی؛ جدید سہولتوں کی حامل گرین لائن ایکسپریس ٹرین کا افتتاح
- کسٹم انٹیلی جنس کی کارروائی، جنگی طیاروں کا اسمگل شدہ آئل بڑی مقدار میں برآمد
- اپنی ڈیڑھ سالہ بیٹی کی لاش کچرے میں پھینکنے والی خاتون گرفتار
- خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر حاجی غفران کا تنخواہ اور مراعات نہ لینے کا اعلان
- دو دن سے واہگہ پر موجود بھارتی بیس بال ٹیم پاکستان پہنچ گئی
- پولیس مقابلہ اور ڈکیتی کے مجرم کو 32 سال قید کا حکم
- کیماڑی میں جاں لیوا پراسرار بیماری سے اموات؛ حکومتی مشینری سرگرم
- بحران پر قابو پانے کے لیے ایک ارب ڈالر پاکستان لاسکتے ہیں، ایکسچینج کمپنیز آف پاکستان
- ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ، بھارتی ٹیم بالآخر پاکستان پہنچ گئی
- دالوں کا صرف 15 دن کا اسٹاک باقی رہ گیا
- سرد اور گرد آلود ہواؤں سے موسمی بخار؛ کراچی میں بچے اور بزرگ زیادہ متاثر
- پرویز الہیٰ اور اُن کے ساتھیوں نے غداری کی، چوہدری سالک حسین
- یورپ، امریکا اور برطانیہ میں پاکستانی سفارتخانوں کے ملازمین کو 6 ماہ سے تنخواہ نہ ملی
- میرے قتل کا پلان سی تیار، زرداری نے دہشت گرد تنظیم کو پیسہ دیا ہے، عمران خان
- چیونٹیاں مریضوں میں کینسر کی تشخیص کر سکتی ہیں، تحقیق
- امریکی ہائی اسکول کی لائٹیں مسلسل 15 ماہ سے روشن
- کام کا تناؤ ہے تو عطرِ گلاب سونگھئے
- بھارت میں گرفتار پاکستانی لڑکی کے اغواء کا مقدمہ سامنے آگیا
- بھارت سے رہائی کےبعد 17 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
اے این پی کی کانفرنس میں 26 جماعتیں شریک ہوں گی

امن ایک جماعت کی ذمے داری نہیں، تمام قوتوں کو کردار ادا کرنا چاہیے، حاجی عدیل، زاہد خان
اسلام آباد: عوامی نیشنل پارٹی کی ملک میں امن وامان کے حوالے سے14 فروری کواسلام آباد میں منعقد ہونیوالی آل پارٹیز کانفرنس میں پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن، متحدہ قومی مومنٹ سمیت 26 جماعتوں کے رہنمائوں نے شرکت کی یقین دہانی کرادی جبکہ جماعت اسلامی اورپاکستان تحریک انصاف نے کانفرنس میںشرکت سے معذرت کر لی ہے۔
کانفرنس میںملک میںامن وامان قائم کرنے کے حوالے تمام تجاویز وفاقی حکومت اورفوج کوبھجوائی جائیں گی۔خیبرپختونخوا ہائوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنمائوںسینیٹرحاجی عدیل،سیکریٹری اطلاعات سینیٹرزاہدخان نے کہاکہ اے پی سی کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
اس سلسلے میں 26 جماعتوں جن میں پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن، متحدہ قومی موومنٹ، پاکستان مسلم لیگ ق، جمعیت علماء اسلام، بلوچستان نیشنل پارٹی ، بی این پی مینگل، پختون خواہ ملی عوامی پارٹی، مسلم لیگ فنکشنل، سندھ عوامی تحریک و دیگر رہنمائوں نے کانفرنس میں شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ سینیٹرحاجی عدیل اورسینیٹر زاہد خان نے کہاکہ امن وامان قائم رکھنا صرف ایک پارٹی کا کام نہیں ملک میں تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کو اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔