احمدآباد بم دھماکوں کے ملزموں کے جیل سے فرارکا منصوبہ ناکام

اے ایف پی  منگل 12 فروری 2013
20فٹ لمبی سرنگ پکڑی گئی،کھدائی کیلیے ٹوٹی پلیٹوں کا استعمال کیاگیا،جیل حکام فوٹو: فائل

20فٹ لمبی سرنگ پکڑی گئی،کھدائی کیلیے ٹوٹی پلیٹوں کا استعمال کیاگیا،جیل حکام فوٹو: فائل

احمدآباد:  بھارتی ریاست گجرات کی  سبرمتی جیل میں سرنگ کھودکر قیدیوں کے فرارکے ایک منصوبے کوناکام بنا دیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ جس بیرک کے قریب یہ سرنگ کھودی جارہی تھی وہاں 2008ء کے بم دھماکوں  کے  14ملزم قید تھے  جن میں 57افرادہلاک ہوگئے تھے۔آئی جی پولیس پی سی ٹھاکرکے مطابق  ان ملزموں میں سے تین نے اس بات کا اعتراف کرلیاہے کہ وہ اس کام میں ملوث تھے۔

سرنگ کی تیاری میں ملوث  تمام قیدی کوالیفائیڈ انجینئرہیں۔ انھوںنے کھدائی کیلیے ٹوٹی ہوئی پلیٹوں سے کام لیا۔ وہ دوماہ سے کھدائی کررہے تھے اور یہ کام اس وقت کرتے تھے جب انھیں بیرک کے پیچھے باغیچے میں کام کیلیے بھیجاجاتاتھا ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔