- پاک فضائیہ کے 8 افسران کی ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی
- چینی کمپنی نے 9 کروڑ ڈالر کے بقدر نوٹوں کا پہاڑ، ملازمین میں بانٹ دیا
- دباؤ والے دستانے جو مردہ بچوں کی پیدائش کم کرسکتے ہیں
- گھرکے کمرے کو فلمی سیٹ بنانے والی آسان ایپ
- ایف آئی اے نے ’عمران ریاض کو حراست‘ میں لے کرسائبر کرائم کے حوالے کردیا
- توقع ہے کابل پاکستان اور عالمی برادری سے اپنے وعدے پورے کرے گا، ترجمان دفتر خارجہ
- صرف گمراہ عناصر ہی ایسے گھٹیا حملے کرسکتے ہیں، جامعہ الازہر کا پشاور حملے پر اظہار مذمت
- سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں اضافہ
- شیخ رشید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن احتساب عدالت سے بری
- دانیہ شاہ ویڈیو وائرل کیس؛ مدعی مقدمہ عامر لیاقت کی بیٹی کو پیش ہونے کا حکم
- بتایا جائے لاپتا افراد زندہ ہیں مرگئے یا ہوا میں تحلیل ہوگئے؟ عدالت وزارت دفاع پر برہم
- شادی ہال مالک کو ایک لاکھ 80 ہزار روپے کسٹمر کو واپس کرنیکا حکم
- سہیل خان نے کوہلی سے جھگڑے کی وجہ بتادی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کی درخواست مسترد، الیکشن کمیشن فیکٹ فائنڈنگ درست قرار
- ایشیاکپ کے مستقبل کیلئے پی سی بی کی دو رکنی ٹیم آج بحرین روانہ ہوگی
- امریکا کی جنگی مشقیں صورتحال کو ریڈ لائن کی انتہا پرلے جا رہی ہیں، شمالی کوریا
- وزیراعظم نے کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کے تیسرے یونٹ کا افتتاح کردیا
- عمران خان نے آصف زرداری پر جھوٹے اور من گھڑت الزامات لگائے، شرجیل میمن
- پنجاب میں چکی آٹے نے سارے ریکارڈ توڑ دیے، قیمت 165 روپے تک جاپہنچی
بنگلہ دیش ،1971کے جنگی مجرموں کو جلد پھانسی دینے کا قانون منظور

جماعت اسلامی کے 8 اوربی این پی کے 2 رہنماؤں کیخلاف جنگی جرائم کے مقدما ت چل رہے ہیں، 2 کو سزائیں ہوچکی ہیں فوٹو: فائل
ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی کابینہ نے ایک قانون کی منظوری دی ہے جس کے تحت 1971ء کی جنگ کے دوران قتل عام، جنسی زیادتیوں اوردیگر جرائم کے مرتکب اپوزیشن رہنماؤں کوجلدپھانسیاں دی جاسکیں گی۔
نئے قانون کے تحت سپریم کورٹ جنگی جرائم کے ٹریبونل کی طرف سے سنائی گئی سزاؤں کے خلاف اپیلوں کو60 دنوں کے اندرنمٹانے کی پابند ہوگی۔بنگلہ دیش میں گزشتہ سات دنوں سے ہزاروں افراد احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں جن کا مطالبہ ہے کہ جن10اپوزیشن رہنماؤں کیخلاف 1971ء کے جنگی جرائم کے الزامات کے تحت مقدمات چل رہے ہیں انھیں جلدنمٹاکر انھیں پھانسیاں دی جائیں۔
اب تک جماعت اسلامی کے دو رہنماؤں کوسزائیں سنائی جاچکی ہیں۔ ان میں عبدالقادر مولاکوعمرقیدکی سزا سنائی گئی ہے جسے ان کے مخالفین نرم سزا قراردے رہے ہیں۔ وزیراعظم حسینہ واجدکی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں ریاست اورمتاثرین کواس بات کی اجازت دی گئی ہے کہ وہ اس سزا کی مخالفت کرسکتے ہیں۔
یبنٹ سیکریٹری مشرف حسین کے مطابق چنددنوں میں پارلیمنٹ اس قانون کی منظوری دیدے گی۔اب تک جن اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف مقدمات چلائے جارہے ہیں ان میں جماعت اسلامی کے 8 اوربنگلادیش نیشنل پارٹی کے دورہنماشامل ہیں۔اپوزیشن رہنمااسے کوانتقامی کارروائی قراردے رہے ہیں تاکہ انہیں آئندہ الیکشن میں حصہ لینے سے روکا جاسکے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔