نواب شاہ میں مسافرکوچ کی رکشے سے تصادم میں 5 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  منگل 8 اگست 2017

لاشوں کو کاغذی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا جائے گا، پولیس: فوٹو: فائل

لاشوں کو کاغذی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا جائے گا، پولیس: فوٹو: فائل

نواب شاہ: قاضی احمد کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر کوچ چنگچی رکشے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نواب شاہ میں قاضی احمد کے قریب قومی شاہراہ پر پنجاب سے کراچی آنے والی تیز رفتار مسافر کوچ چنگچی رکشے سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار 2 بچوں سمیت 5 افراد موقعے پر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔