ملتان ہائی کورٹ بینچ کے باہر بھائی کے ہاتھوں پسند کی شادی کرنے والی بہن قتل

ویب ڈیسک  منگل 8 اگست 2017
مقتولہ کے شوہررفاقت کی حالت تشویش ناک ہے۔ فوٹو: فائل

مقتولہ کے شوہررفاقت کی حالت تشویش ناک ہے۔ فوٹو: فائل

ملتان: ہائیکورٹ ملتان بنچ کے باہر بھائی نے پسند کی شادی کرنے والی بہن کو  قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے احاطے میں پسند کی شادی کرنے والی کلثوم نامی کاتون اپنے شوہر کے ساتھ مقدمے کی پیشی پر پہنچی تو اس کے بھائی ذوالقرنین نے فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں کلثوم موقع پر ہی دم تور گئی جب کہ شوہر رفاقت علی اور وکیل سہیل ایڈووکیٹ سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: اوچ شریف میں غیرت کے نام پربھائیوں کے ہاتھوں بہن بےدردی سے قتل

کلثوم کی لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق مقتولہ کے شوہررفاقت کی حالت تشویش ناک ہے۔

دوسری جانب پولیس نے عدالت کے احاطے سے ہی ملزم ذوالقرنین کو گرفتار کرکے اس کے خلاف قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحتمقدمہ درج کرلیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔