عائشہ احد نے رانا ثناء کیخلاف ہراساں کرنے کی درخواست دائر کردی

ویب ڈیسک  منگل 8 اگست 2017
صوبائی وزیر قانون مجھے اور میرے اہل خانہ کو ہراساں کر رہے ہیں،عائشہ احد : فوٹو: فائل

صوبائی وزیر قانون مجھے اور میرے اہل خانہ کو ہراساں کر رہے ہیں،عائشہ احد : فوٹو: فائل

 لاہور: عائشہ احد ملک نے عدالت میں رانا ثناء اللہ کے خلاف ہراساں کرنے کی درخواست دائر کر دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حمزہ شہباز کی بیوی ہونے کی دعوے دار عائشہ احد نے اپنے وکیل کے زریعے لاہور کی سیشن عدالت میں صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ کے خلاف درخواست دائر کی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا وزیراعظم سے عائشہ احد کے الزامات پر بھی کمیٹی بنانے کا مطالبہ

درخواست میں انہوں نے موقف  اختیار کیا کہ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ مجھے اور میرے خاندان کو ہراساں کر رہے ہیں، عدالت سے گزارش ہے کہ رانا ثناء اللہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں دھمکیاں دینے سے روکا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: عائشہ احد معاملہ؛ حمزہ شہبازکی نااہلی کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

واضح رہے کہ عائشہ احد نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے بیٹے حمزہ شہباز کی بیوی ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے نوازشریف سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔ وہ گزشتہ دور حکومت میں مسلم لیگ (ق) کے ٹکٹ پر رکن پنجاب اسمبلی بھی رہ چکی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔