کراچی میں بینک ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر منیجر قتل

ویب ڈیسک  منگل 8 اگست 2017
ملزمان نے مزاحمت پر بینک منیجر کو گولی ماری اور فرار ہوگئے، پولیس۔ فوٹو: فائل

ملزمان نے مزاحمت پر بینک منیجر کو گولی ماری اور فرار ہوگئے، پولیس۔ فوٹو: فائل

 کراچی: شارع قائدین پر نجی بینک میں ڈکیتی کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے بینک مینجر جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے شارع قائدین پر واقع نجی بینک میں ڈکیتی کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے بینک مینجر جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق بینک منیجر باہر کھڑا تھا کہ اسی دوران ڈاکو بینک سے باہر نکلے تو انہوں نے مزاحمت کی جس پر ملزمان نے فائرنگ کردی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : کراچی میں بینک ڈکیتی ، ڈاکو57 لاکھ روپے لوٹ کرفرار

ایس ایس پی کراچی شرقی عرفان بلوچ کے مطابق بینک ڈکیتی کی واردات کے ملزمان کی تعداد 4 تھی جب کہ ملزمان نے 30 بور سے فائرنگ کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بینک کی اپنی سیکیورٹی انتہائی ناقص تھی جب کہ بینک منیجر کو مزاحمت کرنے کے بجائے پولیس کو اطلاع دینی چاہیے تھی تاہم پولیس نے 2 بینک گارڈز کو حراست میں لیکر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے بینک ڈکیتی میں مینیجر کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے کراچی پولیس چیف سے رپورٹ طلب کرلی ہے، وزیراعلی سندھ نےکہا کہ دن دیہاڑے کیسے ڈکیتی ہوئی اور اتنا بڑا واقعہ کیسے پیش آیا جب کہ واردات کے وقت علاقہ پولیس کہاں تھی،اس وقت تک کیا پولیس ایکشن ہوئے مجھے رپورٹ کریں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔