- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت؛ انکوائری رپورٹ میں سابق ایس پی کلفٹن قصور وار قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
عام انتخابات جلد ہوتے نظر آرہے ہیں، عمران خان
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ انہیں عام انتخابات جلد ہوتے نظر آرہے ہیں لہٰذا انہوں نے پارٹی کو ہدایت جاری کی ہے کہ الیکشن کی تیاری شروع کردیں۔
تحریک انصاف کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ نواز شریف وہی زبان استعمال کررہے ہیں جو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پاکستان کے خلاف استعمال کرتا ہے۔ سڑکوں پر نکل کر کیا پیغام دیا جارہا ہے؟ اگر لوگ سڑکوں پر نکل آئے تو کیا چوری کرنا جائز ہوجائے گی؟عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے لوگوں کو جمع کیا جارہا ہے، جب ہم سڑکوں پر نکلے تو کہا گیا کہ جمہوریت کو ڈی ریل کیا جارہا ہے، اب نواز شریف کیا کرنے جارہے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ ہمارے لوگ (ن)لیگ کے مقابلے میں ’’سارا ٹبر چور ہے‘‘ کے بینر لگانے والے تھے، میں نے کارکنوں کو محاذ آرائی سے منع کر دیا، کوئی کارکن ان کی ریلی کی مخالفت نہیں کرے گا، ریلی سے چند گھنٹوں بعد لوگ خود ہی چلے جائیں گے، ہمیں عام انتخابات جلد ہوتے نظر آ رہے ہیں۔
چیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ اب ہم الیکشن کی تیاری کر رہے ہیں اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں پارٹی کو الیکشن کی تیاری کی ہدایات دے دی ہیں، 14 اگست سے انتخابی مہم شروع کر رہے ہیں، 13 اگست کو شیخ رشید کے ساتھ مل کر راولپنڈی میں جلسہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاناما کیس کے فیصلے کے بعد بعد پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا، حکومت نے ہمارے خلاف ہرقسم کے ہتھکنڈے استعمال کئے، جمہوریت کے نام آمریت ہو تو ایسے ہی ہوتا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ پاناما فیصلے کے بعد دو طریقے تھے کہ نواز شریف فیصلہ قبول کر لیتے اور(ن)لیگ ان سے الگ ہو جاتی، نواز شریف کہنا چاہ رہے ہیں کہ فوج جمہوریت کو نہیں چلنے دے رہی، وہ اپنی چوری چھپانے کے لیے سپریم کورٹ اور فوج پر تنقید کر رہے ہیں، نواز شریف کو اب کوئی این آر او نہیں ملنے والا، وہ عوام کو سڑکوں پر نکال کر نیب پر دباؤ نہیں ڈال سکتے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم ماڈل ٹاون سے متعلق جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ کو منظرعام پر لانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔