- شہریوں کو مفت قانونی مشورے فراہم کرنے کی سروس کا آغاز
- مون سون میں فصلوں کا نقصان، سندھ حکومت نے کاشت کاروں کے متعدد ٹیکسز معاف کردیے
- یوکرین کے نرسنگ ہاؤس میں آتش زدگی سے 15 افرادہلاک، 11 زخمی
- امریکا فلسطینیوں اور کشمیریوں کو ان کا حق دلانے میں کردار ادا کرے، فضل الرحمان
- 2006ء میں پولیس اہلکار کو شہید کرنے والے دو متحدہ کارکنان گرفتار
- ملکی کرنٹ اکاؤنٹ 5 ماہ سرپلس رہنے کے بعد پھر خسارہ میں تبدیل
- سندھ میں ہزاروں جعلی اکاؤنٹ کے ذریعے پنشن فراڈ کا اسکینڈل 10 ارب تک پہنچ گیا
- ملازم کی انگریزی کا مذاق اُڑانے والی خواتین کا مؤقف سامنے آگیا
- ایکنک کا اجلاس، بلوچستان میں 100 چھوٹے ڈیمز بنانے کی منظوری
- شہر قائد میں بدترین ٹریفک جام سے شہری جھنجھلاہٹ کا شکار
- تعمیراتی شعبے کے امدادی پیکیج میں مزید ایک سال کی توسیع
- ڈیڑھ کروڑ روپے کی اسمگل شدہ اشیاء کراچی سے ملتان منتقلی کی کوشش ناکام
- بھارت میں کورونا ویکسین بنانے والے پلانٹ میں آتشزدگی سے 5 افراد ہلاک
- لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کرکے خودکشی کا رنگ دینے والا درندہ گرفتار
- آرمی چیف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سیکیورٹی صورت حال پر بریفنگ
- ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں39 کروڑ87 لاکھ ڈالرز کمی
- ریسٹورینٹ کی مالک خواتین کو ملازم کی انگریزی کا مذاق اُڑانا مہنگا پڑ گیا
- روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر پھر بڑھ گئی
- عالمی اور مقامی بازار میں سونے کے نرخ میں اضافہ
- عوام کا خون چوسنا نالائق اعظم سے بہتر کوئی نہیں جانتا، مریم نواز
نوکیا کا نیا اینڈروئیڈ اسمارٹ فون ’’نوکیا 6‘‘ پاکستان میں متعارف

نوکیا 6 میں اب تک کا بہترین کیمرہ استعمال کیا گیا ہے، اس کا مین کیمرہ 16 اور فرنٹ 8 میگا پکسل ہے۔
نوکیا نے رواں سال جنوری میں متعارف کرایا گیا اپنا اب تک کا بہترین اینڈروئیڈ اسمارٹ فون نوکیا 6 پاکستان میں فروخت کیلئے پیش کردیا۔
اسپین کے شہر بارسلونا میں نوکیا نے پہلی بار اس بات کا اعلان کیا تھا کہ وہ رواں برس اپنے اینڈروئیڈ اسمارٹ فونز دنیا بھر میں متعارف کرائے گا جن میں سے نوکیا 3 اور نوکیا 5 پہلے ہی متعارف کرائے جاچکے ہیں تاہم اب نوکیا نے پاکستان میں نوکیا 6 بھی باضابطہ طور پر لانچ کردیا ہے۔
اسکرین
نوکیا 6 کا اسکرین سائز 5.5 انچ پر محیط ہے جو کورننگ گوریلا گلاس تھری سے لیس ہے جو اسکرین کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ نوکیا 6 کی مضبوطی کو جانچنے کے لیے ہر طرح کے ٹیسٹ سے گزارا گیا ہے اور اس نے مضبوطی میں نوکیا 3310 کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
اسٹوریج
نوکیا 6 میں اوکٹا کور کوالکوم اسنیپ ڈریگن 430 گیگا ہارٹز پروسیسر لگایا گیا ہے جو اسے نوکیا کے دیگر اسمارٹ فونز سے زیادہ تیز رفتار بناتا ہے جبکہ اس میں 3 جی بی ریم اور 32 جی بی کی انٹرنل اسٹوریج بھی دی گئی ہے۔ نوکیا 6 کا خصوصی ورژن بھی ریلیز کیا گیا ہے جس میں 4 جی بی ریم اور 64 جی بی انٹرنل میموری ہے تاہم یہ فی الحال پاکستان میں دستیاب نہیں۔
کیمرہ اور بیٹری
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ نوکیا 6 میں اب تک کا بہترین کیمرہ استعمال کیا گیا ہے، اس کا مین کیمرہ 16 میگا پکسل ہے جو آٹو فوکس اور ڈوئل ایل ای ڈی فلیش سے لیس ہے جبکہ فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل پر مشتمل ہے جو کہ سیلفی لینے کے شوقین افراد کے لیے بہترین ہے۔ نوکیا 6 میں 3000 ایم اے ایچ بیٹری لگائی گئی ہے جو اسٹینڈ بائے پر 768 گھنٹے یعنی 32 دن جب کہ ٹاک ٹائم 18 گھنٹے اور مسسلسل 22 گھنٹے تک میوزک سنا جاسکتا ہے۔ یہ موبائل فون فاسٹ چارجنگ کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔
فون کے دیگر فیچرز میں فنگر پرنٹ اسکینر، میموری کارڈ سلاٹ، تھری جی فور جی سپورٹڈ اور ڈبل سم کی سہولت بھی اس فون میں موجود ہے۔ پاکستان میں اس فون کی قیمت 27 ہزار 900 روپے رکھی گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔