شمالی کوریا کے ایٹمی دھماکے بعد سلامتی کونسل کاہنگامی اجلاس طلب

ویب ڈیسک  منگل 12 فروری 2013
شمالی کوریا اس سے قبل 2006 اور 2009 میں بھی ایٹمی دھماکے کر چکا ہے۔ ، فوٹو: اے ایف پی ، فائل

شمالی کوریا اس سے قبل 2006 اور 2009 میں بھی ایٹمی دھماکے کر چکا ہے۔ ، فوٹو: اے ایف پی ، فائل

اقوام متحدہ کے خبردارکرنے کے باوجو شمالی کوریا کی جانب سے ایٹمی دھماکا کرنے پر سلامتی کونسل کاہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔

شمالی کوریا کی جانب سے یہ تیسرا ایٹمی دھماکا ہے جس کی تصدیق شمالی کوریا کے قومی ٹی وی اور جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے کردی ہے، حکومتی ترجمان کے مطابق شمالی کوریا نے ایٹمی تجربے کے حوالے سے گزشتہ روز امریکا، چین اور جنوبی کوریا کو آگاہ کردیا تھا، امریکی جیولوجیکل سروے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں شمالی کوریا کے ایٹمی مرکز کے قریب 4.9 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب عالمی برادری نے ایٹمی دھماکے کی شدید مذمت کی ہے جبکہ شمالی کوریا کے سب سے بڑے اتحادی چین نے بھی اسے ایٹمی دھماکا کرنے سے باز رہنے کو کہا تھا لیکن اس کا بھی کوئی اثر نہ ہوا،شمالی کوریا کے ایٹمی دھماکے  کے  بعد جنوبی کوریا نے اپنی افواج کو ہائی الرٹ کردیا ہے جبکہ جاپان نے بھی ایٹمی دھماکے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا اس سے قبل 2006 اور 2009 میں بھی ایٹمی دھماکے کر چکا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔