- شیخ رشید کی لال حویلی خالی کرانے سے روکنے کی درخواست خارج
- سابق چیئرمین نے مجھے بورڈ میں اہم عہدے کی پیشکش کی تھی، تنویر احمد
- لیگی کارکن نے مریم نواز کو ایئرپورٹ پر سونے کا تاج پہنا دیا
- مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم الہی کی منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت منظور
- شاہین آفریدی اور بابراعظم ایک دوسرے کے مدمقابل آگئے
- اربوں روپے کرپشن کیس؛ سابق سیکشن آفیسر وزیراعلیٰ سندھ سیکریٹریٹ کی ضمانت مسترد
- 17 ارب کی کرپشن؛ ڈاکٹر عاصم کی نیب ریفرنس سے بریت کی درخواست
- سندھ طاس معاہدہ، بھارت کی عالمی عدالت میں قانونی عمل رکوانے کی کوشش
- لوگ بیروزگاری کی وجہ سے خودکشیاں کر رہے ہیں، سندھ ہائیکورٹ
- انٹیلیجنس ایجنسیوں کی کارروائی، خودکش حملہ آوروں کا نیٹ ورک پکڑا گیا
- مریم نواز ابوظبی سے پاکستان کیلئے روانہ
- سپریم کورٹ؛ 13 برس تک مخالف کو جھوٹے مقدمے میں پھنسانے پر ایک لاکھ جرمانہ
- بھارت؛ ایک ساتھ اڑان بھرنے والے 2 جنگی طیارے تصادم کے بعد گر کر تباہ
- سعودی سپر کپ؛ النصر کے باہر ہونے کے ذمہ دار ’’رونالڈو‘‘ ہیں، کوچ
- قومی کفایت شعاری کمیٹی کی سفارشات وزیراعظم آفس کو موصول
- 22.16 ارب روپے کے 7 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری
- ڈالرمہنگا، پاکستانی سفارتخانوں کا عملہ 6 ماہ سے تنخواہ سے محروم
- پاکستانی کیوئسٹ نے برطانیہ میں نیا اعزاز حاصل کرلیا
- دہشت گردوں کی مدد کا الزام، برطانوی فوج کا اہلکار گرفتار
- دوستی کا جھانسہ دیکر اغوا برائے تاوان میں ملوث خاتون گرفتار
شمالی کوریا کے ایٹمی دھماکے بعد سلامتی کونسل کاہنگامی اجلاس طلب

شمالی کوریا اس سے قبل 2006 اور 2009 میں بھی ایٹمی دھماکے کر چکا ہے۔ ، فوٹو: اے ایف پی ، فائل
اقوام متحدہ کے خبردارکرنے کے باوجو شمالی کوریا کی جانب سے ایٹمی دھماکا کرنے پر سلامتی کونسل کاہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔
شمالی کوریا کی جانب سے یہ تیسرا ایٹمی دھماکا ہے جس کی تصدیق شمالی کوریا کے قومی ٹی وی اور جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے کردی ہے، حکومتی ترجمان کے مطابق شمالی کوریا نے ایٹمی تجربے کے حوالے سے گزشتہ روز امریکا، چین اور جنوبی کوریا کو آگاہ کردیا تھا، امریکی جیولوجیکل سروے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں شمالی کوریا کے ایٹمی مرکز کے قریب 4.9 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب عالمی برادری نے ایٹمی دھماکے کی شدید مذمت کی ہے جبکہ شمالی کوریا کے سب سے بڑے اتحادی چین نے بھی اسے ایٹمی دھماکا کرنے سے باز رہنے کو کہا تھا لیکن اس کا بھی کوئی اثر نہ ہوا،شمالی کوریا کے ایٹمی دھماکے کے بعد جنوبی کوریا نے اپنی افواج کو ہائی الرٹ کردیا ہے جبکہ جاپان نے بھی ایٹمی دھماکے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ شمالی کوریا اس سے قبل 2006 اور 2009 میں بھی ایٹمی دھماکے کر چکا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔