میٹرو بس روٹ پر پبلک ٹرانسپورٹ چلانے پر پابندی کیخلاف درخواست دائر

ویب ڈیسک  منگل 12 فروری 2013
میٹرو بس کے روٹس پر پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی کی وجہ سے بے روزگاری میں اضافہ اور شہریوں کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

میٹرو بس کے روٹس پر پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی کی وجہ سے بے روزگاری میں اضافہ اور شہریوں کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

لاہور ہائیکورٹ نے میٹرو بس روٹ پر پبلک ٹرانسپورٹ چلانے پر پابندی کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے حکومت پنجاب سے 13 فروری کو جواب طلب کر لیا۔ 

جسٹس ناصر سعید شیخ کی عدالت میں درخواست گزارنے مؤقف اختیار کیا کہ پنجاب حکومت نے میٹرو بس کے روٹس پر پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی لگا دی ہے جس کی وجہ سے بے روزگاری میں اضافہ اور شہریوں کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔

درخواست گزار نے حکم امتناعی کی استدعا کی جس پر فاضل جج نے درخواست باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے 13 فروری کو تحریری جواب طلب کرلیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔