امریکا میں ہوا خواتین کے دیدہ زیب ملبوسات کا رنگا رنگ فیشن شو

ویب ڈیسک  منگل 12 فروری 2013
فیشن شو میں خواتین کے ملبوسات کی نمائش کی گئی جبکہ ماڈلز نے موسم بہار کے دیدہ زیب ملبوسات پہن کر ریمپ پر رنگ بکھیرے ، فوٹو: اے ایف پی

فیشن شو میں خواتین کے ملبوسات کی نمائش کی گئی جبکہ ماڈلز نے موسم بہار کے دیدہ زیب ملبوسات پہن کر ریمپ پر رنگ بکھیرے ، فوٹو: اے ایف پی

نیویارک: امریکا میں خواتین کے ملبوسات کا رنگا رنگ فیشن شو منعقد کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیو یارک فیشن ویک کے سلسلے میں منعقدہ فیشن شو میں خواتین کے ملبوسات کی نمائش کی گئی جبکہ ماڈلز نے موسم بہار کے دیدہ زیب ملبوسات پہن کر ریمپ پر رنگ بکھیرے ، ملبوسات میں شوخ رنگوں کا خوبصورتی سے استعمال کیا گیا تھا۔

کپڑوں کے ساتھ ساتھ جدید اور نت نئے ڈئیزائین کے جوتے بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے، فیشن شو میں ہالی ووڈ کی نامور اداکاراؤں کی شرکت نے بھی چار چاند لگا دیئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔