چین کے صوبے سیچوان میں زلزلہ، 5 افراد ہلاک

ویب ڈیسک  منگل 8 اگست 2017
چین کے سرکاری ادارے نے تخمینہ لگایا ہے کہ ہلاکتیں 100 سے زائد ہوسکتی ہیں — فوٹو : فائل

چین کے سرکاری ادارے نے تخمینہ لگایا ہے کہ ہلاکتیں 100 سے زائد ہوسکتی ہیں — فوٹو : فائل

بیجنگ: چین کے صوبے سیچوان میں ہولناک زلزلے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوگئے جن میں سے 30 افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق زلزلہ سیچوان کے مضافاتی علاقے میں مقامی وقت کے مطابق رات 9 بجکر 20 منٹ پر آیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.5 ریکارڈ کی گئی۔ چین کے نیشنل کمیشن برائے ڈیزاسٹر ریڈکشن نے تخمینہ لگایا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں 100 سے زائد ہلاکتیں ہوسکتی ہیں جبکہ ایک لاکھ سے زائد مکانات تباہ ہوسکتے ہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز صوبائی دارالحکومت چینگدو سے 284 کلومیٹر دور تھا جبکہ اس کی گہرائی 10 کلو میٹر زیر زمین تھی۔

خیال رہے کہ سیچوان میں قبل ازیں منگل کو لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ بھی پیش آیا تھا جس میں 24 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔