- وفاقی کابینہ اجلاس میں وزرا کا عالمی عدالتوں میں کیسز ہارنے پر اظہار تشویش
- امریکی فوج میں اب خواجہ سرا بھی بھرتی ہوسکیں گے
- چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کی کمی
- پاکستان اسٹاک ایکس چینج نے بروکریج ہاؤس کا لائسنس معطل کردیا
- عظمت سعید کمیشن براڈ شیٹ سمیت حدیبیہ ملز اور سرے محل کی بھی انکوائری کرے گا
- پشاور میں دوستی نہ کرنے پر لڑکا قتل
- آکسیجن بندش معاملہ؛ خیبرٹیچنگ اسپتال کے برطرف ملازمین ایک اورانکوائری کیلئے طلب
- شاہد آفریدی ویزا مسائل کے باعث ٹی ٹین لیگ کے لیے قلندرزٹیم کوجوائن نہیں کرسکے
- بھارتی یوم جمہوریہ پر کسانوں نے لال قلعے پر دھاوا بول دیا
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک
- زکر برگ کو سیاست سے ’روکنے‘ کیلئے امریکی عدالت میں درخواست دائر
- تمام انسانوں کا کرہ ارض ایک ہے اور مستقبل بھی مشترک ہے، چینی صدر
- کوئی دھونس یا بلیک میلنگ احتساب کے عمل میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتی، چیئرمین نیب
- نیب ملک میں سیاست کو ناکام اور بدنام کرنے کا طریقہ ہے، شاہد خاقان عباسی
- (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کے سنجیدہ لوگ آگے بڑھیں اور متبادل قیادت بنیں، فواد چوہدری
- حلیم عادل شیخ سندھ اسمبلی میں نئے قائد حزب اختلاف مقرر
- پاکستان میں بیسٹ نیٹ فلیکس نامی ویب سائٹ اور452 ویب لنکس بلاک
- لاہور کے اسپتال میں لڑکی کی لاش ملنے کا کیس، اسقاط حمل کا انکشاف
- جیل میں شہبازشریف کو چینی قونصل جنرل کا خط، پنجاب اسپیڈ کی تعریف
- بھارت میں ریپبلک ڈے پر ٹینک نہیں ٹریکٹر نظر آرہے ہیں، وزیر خارجہ
کاجول اور کرن جوہر کے درمیان صلح ہوگئی؟

اجے دیوگن کی وجہ سے کاجول اور کرن جوہر کی دوستی ختم ہوگئی تھی — فوٹو : فائل
ممبئی: بالی ووڈ ہدایتکار کرن جوہر اور اداکارہ کاجول کے درمیان صلح ہوگئی اور دونوں ایک بار پھر دوست بن گئے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ خبریں سامنے آرہی ہیں کہ اداکارہ کاجول اور ڈائریکٹر کرن جوہر کے درمیان ناراضی ختم ہورہی ہے اور وہ دوبارہ ایک دوسرے کے دوست بن رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کرن اور کاجول کے درمیان دوبارہ دوستی کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب کاجول نے اپنی سالگرہ کی تقریب میں دیگر بالی ووڈ شخصیات کے ساتھ کرن جوہر کو بھی مدعو کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اجے نے میرے بارے میں بہت ہی بیہودہ اور غلیظ باتیں کیں جوناقابل بیان ہیں، کرن جوہر
کرن جوہر نے بھی موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دعوت قبول کرلی اور کاجول کی سالگرہ میں شریک ہوئے۔ کرن اور کاجول کی دوبارہ دوستی کا باضابطہ اعلان تو ان دونوں کی جانب سے نہیں کیا گیا البتہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کاجول اور کرن جوہر نے ایک دوسرے کے لیے اپنے دل صاف کرلیے ہیں۔
گزشتہ روز کرن جوہر نے اپنے جڑواں بچوں کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جس پر بالی ووڈ کے کئی اداکاروں نے لائیک اور کمنٹ کیا تھا اور ان میں کاجول بھی شامل تھیں جبکہ یہ بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ کرن جوہر نے بھی اب انسٹاگرام پر کاجول کو فالو کرنا شروع کردیا ہے۔
خیال رہے کہ بالی ووڈ اسٹار کاجول اور ہدایتکارکرن جوہر نے فلم نگری کو کئی سپر ہٹ فلمیں دیں اور دونوں کے درمیان 25 سال تک دوستی کا رشتہ بھی قائم تھا لیکن گزشتہ سال کرن جوہر کی فلم’’اے دل ہے مشکل‘‘ کی ریلیز کے موقع پر دونوں کی گہری دوستی اچانک ختم ہوگئی تھی۔
کاجول کے شوہر اجے دیوگن نے ہدایتکار کرن جوہر پر اپنی فلم’’شیوے‘‘ کو ناکام بنانے کا الزام عائد کیا تھا کیوں کہ کرن جوہر کی فلم اے دل ہے مشکل بھی ان ہی دنوں ریلیز ہورہی تھی جس پر اداکارہ نے بھی شوہر کی حمایت کرتے ہوئے 25 سالہ دوستی ختم کر دی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔