- دوران پرواز دل کا دورہ پڑنے سے 7 سالہ بچی ہلاک
- دشنام طرازی اور پراپیگنڈے کے باوجود کسی کی دھونس دھاندلی میں نہیں آئیں گے، چیئرمین نیب
- کورونا وبا کے باعث 14 کروڑ افراد غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے، اقوام متحدہ
- چینی بحران پر قابو پانے کیلیے حکومت نے 8 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کی اجازت دے دی
- پی سی بی سے تعلقات ٹھیک ہیں اور بورڈ مجھے سائیڈ لائن نہیں کررہا، حفیظ
- کئی ممالک اپوزیشن کو پیسے دیتے رہے تعلقات کی وجہ سے نام نہیں لے سکتا، وزیر اعظم
- افغانستان میں طالبان کے مختلف حملوں میں 45 سے زائد فوجی ہلاک
- پی ڈی ایم وفد کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات، چارٹر آف ڈیمانڈ پیش
- فردوس شمیم نے قائد حزب اختلاف کے عہدے سے استعفی سندھ اسمبلی میں جمع کرادیا
- عدنان سمیع کے بھائی نے پاکستان کیلیے اسکواش میں نئے ریکارڈ قائم کرنا ہدف بنالیا
- کراچی میں گرمیوں میں لوڈشیڈنگ نہ ہونے کے برابر رہ جائے گی، کے الیکٹرک کا دعویٰ
- 5 فروری کویوم یکجہتی کشمیرپرعام تعطیل کا اعلان
- پاکستان کیخلٍاف ٹی ٹوینٹی سیریز کیلئے جنوبی افریقی ٹیم کا اعلان
- وزیراعظم کا وزیرستان میں 3جی، 4جی انٹر نیٹ سروس بحال کرنے کا اعلان
- صرف بابراعظم پر انحصار نہیں کرنا چاہیے، بہتر متبادل تیار کیے جائیں، یونس خان
- جو جتنا بڑا آدمی ہو کسی کے دباؤ کا شکار نہیں ہوں گے، چیف الیکشن کمشنر
- پاکستان کو جغرافیائی خدوخال کے باعث نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، وزیر خارجہ
- آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ؛ ویرات کوہلی اور بابراعظم کی ایک درجہ تنزلی
- ’جیک ما‘ ڈھائی ماہ کی گمشدگی کے بعد دوبارہ منظرِ عام پر آگئے
- فخر ہے اپنے دور میں کوئی نئی جنگ شروع نہیں کی، ٹرمپ کا الوداعی خطاب
ورلڈ الیون کا دورہ، 10 رکنی آرگنائزنگ کمیٹی قائم

بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار،کمیٹی میں شامل چند ارکان کے ہمراہ پنجاب حکومت کو مجوزہ شیڈول سے آگاہ کریں گے۔ فوٹو : فائل
لاہور: ورلڈ الیون کے دورئہ پاکستان کی تیاری کیلیے 10رکنی آرگنائزنگ کمیٹی قائم کردی گئی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلیے اہم پیش رفت کو مدنظر رکھتے ہوئے پی سی بی نے ورلڈ الیون کے دورئہ پاکستان سے امیدیں وابستہ کررکھی ہیں، قبل ازیں3ٹی ٹوئنٹی میچز کیلیے 15، 17 اور 19 ستمبر کا شیڈول دیا گیا تھا، نواز شریف کی نااہلی کے بعد لاہور کے حلقہ این اے 120 میں ضمنی الیکشن 17 ستمبر کوہوں گے، اس لیے نئی تاریخوں کا تعین کرنے کیلیے غور کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق موجودہ سیاسی صورتحال میں مزید حساس نوعیت اختیار کرجانے والے سیریزکی تیاری کیلیے10رکنی آرگنائزنگ کمیٹی قائم کردی گئی جس کے سربراہ پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد ہیں۔ اراکین میں سینئر جنرل منیجر سیکیورٹی اینڈویجیلنس کرنل(ر)اعظم، ڈائریکٹر میڈیا امجد بھٹی، ڈائریکٹر مارکیٹنگ نائلہ بھٹی، سینئر جنرل منیجر آپریشنز(لاجسٹک)اسد مصطفٰی، ڈائریکٹر انفرا اسٹرکچر اینڈ ریئل اسٹیٹ خیام قیصر، نیشنل کر کٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ مشتاق احمد و دیگر شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ورلڈ الیون کے ساتھ 3ٹی ٹوئنٹی میچز کا انعقاد 9،11اور 13ستمبر کو کرانے پر غور کیا جا رہا ہے تاہم آج کو چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کی رسمی کارروائی مکمل ہونے کے بعد نئے شیڈول کو حتمی شکل دے دی جائے گی، پھر بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار،کمیٹی میں شامل چند ارکان کے ہمراہ پنجاب حکومت کو مجوزہ شیڈول سے آگاہ کریں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔