شری شانتھ نے محمد عامر کی طرح کرکٹ میں کم بیک کے خواب آنکھوں میں سجا لیے

اے ایف پی  بدھ 9 اگست 2017
مجھے یقین ہے کہ یہ موقع مل سکتا ہے، بھارتی فاسٹ بولر۔ فوٹو : فائل

مجھے یقین ہے کہ یہ موقع مل سکتا ہے، بھارتی فاسٹ بولر۔ فوٹو : فائل

نئی دہلی: بھارتی فکسر شری شانتھ نے بھی پاکستان کے محمد عامر کی طرح کرکٹ میں کم بیک کے خواب آنکھوں میں سجا لیے۔

شری شانتھ کا کہنا ہے کہ میں ورلڈ کپ 2019 میں بھارت کی نمائندگی کرنا چاہتا ہوں، یہ تقریباً ناممکن مگر مجھے یقین ہے کہ یہ موقع مل سکتا ہے، پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر بھی فکسنگ کیس میں ملوث ہونے کے بعد کرکٹ میں واپس لوٹے، میں امید کرتا ہوں کہ ایسا ہی میرے ساتھ بھی ہوگا۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل ہی کیرالا ہائیکورٹ نے ان پر سے فکسنگ کیس میں تاحیات پابندی اٹھاتے ہوئے بھارتی کرکٹ بورڈ کو بھی ہدایت کی تھی کہ وہ اس پابندی کا فوری خاتمہ کرے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔