- بائیڈن کے صدر بننے سے امریکا کی 230 سالہ تاریخ میں کیا کیا پہلی بار ہوا !
- وفاقی حکومت نے قومی بچت اسکیموں کی شرحِ منافع میں اضافہ کردیا
- آرمی چیف کا سیالکوٹ گیریژن کا دورہ، آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ
- دنیا میں اپنے اتحادیوں سے پیدا ہونے والی دوریاں ختم کریں گے، صدر بائیڈن
- جیولرز اور ڈاکٹرز اپنے کسٹمرز کی مشکوک ٹرانزیکشنز رپورٹ کرنے کے پابند
- ایران کو ختم کرنے کا خواب دیکھنے والے ٹرمپ کا سياسی کيريئر ختم ہوگیا، روحانی
- جوبائیڈن کے ساتھ ملکر پاک امریکا تعلقات کو فروغ دینے کا منتظرہوں، وزیراعظم
- پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈومیسٹک سیزن میں آسٹریلوی کھلاڑی کی شرکت
- اسپین کے دارالحکومت میں زوردار دھماکا، 3 افراد ہلاک
- کورونا وبا بے قابو ہونے پر نیدرلینڈ میں کرفیو کا نفاذ
- حکومت کی مدارس کو سیاسی سرگرمیوں سے دور رکھنے کیلئے نئی حکمت عملی تیار
- پشاور میں دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنادی گئی
- برطانیہ میں سامنے آنے والی کورونا کی نئی قسم 60 ممالک میں پھیل گئی، عالمی ادارہ صحت
- گوادر ٹیکس فری زون کے لیے مشینری کی درآمد پر ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مزید بڑھ گئی
- روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کو تنزلی کا سامنا
- ٹرمپ نے صدارت کے آخری روز ’اپنوں‘ کو نوازنے کی تاریخ رقم کردی
- جوبائیڈن امریکا کے معمر ترین صدر اور کملا ہیرس پہلی خاتون نائب صدر بن گئیں
- جوبائیڈن حکومت نے پاکستان سے تعاون بڑھانے کا عندیہ دے دیا
- پاکستان کا بیلسٹک میزائل شاہین 3 کا کامیاب تجربہ
باصلاحیت فلم میکرز کو اپنا قبلہ درست کرنے کی ضرورت ہے، صدف بھٹی

اس وقت پاکستانی فلم کی سپورٹ کے لیے کوپروڈکشن پربھی کام کرنا چاہیے لیکن پہلے اپنی خامیوں پرنظرثانی کرنا ہوگی، اداکارہ۔ فوٹو : فائل
لاہور: اداکارہ وماڈل صدف بھٹی نے کہا ہے کہ پاکستانی فلموں کا معیار اورمیکنگ کا انداز جب تک بہترنہیں ہوگا، تب تک غیرملکی فنکاروں کو سائن کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ صدف بھٹی نے کہا کہ دنیا بھرمیں مختلف زبانیں بولی جاتی ہیں اورہرایک زبان میں فلمیں بنتی ہیں لیکن اس کا یہ مطلب قطعی نہیں ہوتا کہ وہ فلم صرف اورصرف کسی ایک خاص زبان تک کی پسند کی جائے گی۔ اصل تو فلم کی کہانی اور پھر فنکاروں کی اداکاری ہوتی ہے، جس کودیکھ کراجنبی زبان ہونے کے باوجود لوگ اس کے احساسات کوسمجھ پاتے ہیں۔ اگرایسا نہ ہوتو انگریزی زبان میں بننے والی ہالی وڈ فلموںکوپسند کرنے والے پوری دنیا میں نہ ہوتے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہم سب یہ بات توبخوبی جانتے ہیں کہ یورپ، امریکہ ، افریقہ اورمڈل ایسٹ سمیت دنیا کے بیشترممالک میں انگریزی نہیں بولی جاتی اورنہ ہی اس کوسمجھنے والوں کی تعداد کثیر ہے لیکن اس کے باوجود انگریزی زبان کی فلمیں سب سے زیادہ منافع والا کاروبارکرتی ہیں، جس کی سب سے اہم وجہ فنکاروں کی ایکٹنگ ہوتی ہے، جو جاندار کہانی کوحقیقت کا روپ دیتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں باصلاحیت فلم میکرز موجود ہیں لیکن ان کو اب اپنا قبلہ درست کرنے کی ضرورت ہے۔
صدف نے کہا کہ صرف جدید ٹیکنالوجی نہیں ہمیں فلم کے تمام شعبوں پربڑی توجہ کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔ وگرنہ ہم آگے بڑھنے کے بجائے بہت پیچھے رہ جائیں گے۔ اس وقت ہمیں پاکستانی فلم کی سپورٹ کے لیے کوپروڈکشن پربھی کام کرنا چاہیے لیکن اس سے پہلے ہمیں اپنی خامیوں پرنظرثانی کرنے کی ضرورت ہے، اگراسی طرح ہم نے دوسرے ممالک کے ساتھ کوپروڈکشن شروع کی توپھرہماری تعریف ہونے کے بجائے مزاق اڑے گا جوکہ موجودہ حالات میں ٹھیک نہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔