- طالبہ کے اغوا اور فحش وڈیوز بنانے پر میاں بیوی کو پھانسی، عمر قید کی سزائیں
- مریم کی کون سنے گا یہ کیپٹن صفدر کے بھائی سے استعفی نہیں لے سکیں، فواد چوہدری
- مسلم لیگ (ن) کا سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ
- بھارت کا دارالحکومت پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا
- مولانا شیرانی اور دیگر کا مولانا فضل الرحمان کو نوٹس بھیجنے پرغور
- عمر شیخ کے جیل سے دہشتگردوں کیساتھ روابط ہونا ہماری ناکامی ہے، سندھ حکومت
- پاکستان میں اچھی سہولیات ملیں اور کوئی مشکل پیش نہیں آئی، مارک باؤچر
- امریکا میں پاکستانی نژاد صائمہ محسن پہلی وفاقی پراسیکیوٹر مقرر
- حکومت مذاکرات کیلیے اپوزیشن کی منتیں کررہی ہے لیکن اب کوئی بات نہیں ہوگی، مریم نواز
- حکومت اتحادی ایم کیوایم کراچی کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے مدمقابل
- انڈونیشیا نے ایران کا بحری جہاز تحویل میں لیکر عملے کو گرفتار کرلیا
- افغانستان میں اٹلی کی سفارت خانے کی گاڑی پر حملہ، ہلاکتوں کا خدشہ
- خواجہ آصف کے اکاؤنٹ میں چپڑاسی کا 28 ملین روپے جمع کرانے کا انکشاف
- فارن فنڈنگ کیس میں ہمیں پھنسانے والے اب خود پھنس چکے ہیں، وزیراعظم
- ملک میں کورونا ویکسین لگانے کے انتظامات مکمل
- لاہور کے اسپتال میں لڑکی کی لاش چھوڑ کر جانے والا ملزم گرفتار
- مسیحا کی خودکشی، خطرے کا الارم
- جنوبی افریقا کے خلاف بھرپورمنصوبہ بندی کرلی ہے، بابراعظم
- سندھ حکومت کی سینیٹ الیکشنز کیس میں صدارتی ریفرنس کی مخالفت
- دانش کنیریا نے قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی کی کوشش شروع کردی
مرتے دم تک دکھی انسانیت کی خدمت کرتی رہوں گی، میرا

انسانیت کی خدمت کرنیوالے لوگ دنیا سے جانے کے بعد بھی دلوں میں زندہ رہتے ہیں، اداکارہ۔ فوٹو : فائل
لاہور: فلم اسٹار میرا نے کہا ہے کہ مرتے دم تک دکھی انسانیت کی خدمت کرتی رہوں گی۔
اداکارہ میرا نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان، شہزاد رائے، ابرار الحق اور جواد احمد سمیت بے شمار لوگ ایسے ہیں جنہوں نے انسانی خدمت کا بیڑا اٹھایا اور خاص طور پر مولانا عبدالستار ایدھی کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں جنہوں نے اپنی ساری زندگی ضرورت مند انسانیت کے لیے وقف کر دی۔
میرا نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کرنے والے لوگ دنیا سے جانے کے بعد بھی نہیں مرتے بلکہ اپنے کردار کے ذریعے لوگوں کے دلوں میں زندہ رہتے ہیں اور میں بھی کوئی ایسا بڑا کام کرنا چاہتی ہوں کہ لوگ میرے جانے کے بعد بھی احترام سے میرا نام لیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاست سے کوئی دلچسپی نہیں صرف ایک خواب ہے کہ مجھے ایک ایسا پلیٹ فارم مل جائے جس کے تحت میں دکھی انسانیت کی خدمت کروں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔