ایرانی صدر روحانی کی نئی کابینہ کا اعلان، ایک بھی خاتون شامل نہیں

آئی این پی  بدھ 9 اگست 2017
کابینہ میں ایک بھی عورت کے نہ ہونے کے سبب روحانی پر ملکی سطح پر تنقید کی جا رہی ہے۔ فوٹو رائٹرز/فائل

کابینہ میں ایک بھی عورت کے نہ ہونے کے سبب روحانی پر ملکی سطح پر تنقید کی جا رہی ہے۔ فوٹو رائٹرز/فائل

تہران:  ایرانی صدر حسن روحانی نے نئی ملکی کابینہ کا اعلان کردیا ہے تاہم اس میں ایک بھی خاتون شامل نہیں۔ کابینہ کے18 ارکان کی منظوری آئندہ چند دنوں میں پارلیمان سے متوقع ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روحانی نے دوسری مدت صدارت کا حلف اٹھایا ہے، امکانات ہیں کہ ان کے دور اقتدار میں آئندہ بھی مغربی ممالک کے ساتھ تعلقات میں بہتری اور بیرونی سرمایہ کاری بڑھانے پر توجہ مرکوز رکھی جائے گی۔

واضح رہےکہ نئی کابینہ میں بڑی تبدیلیاں نہیں کی گئیں، البتہ کابینہ میں ایک بھی عورت کے نہ ہونے کے سبب روحانی پر ملکی سطح پر تنقید کی جا رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔