- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت؛ انکوائری رپورٹ میں سابق ایس پی کلفٹن قصور وار قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
فیس بک پر شادی کا جھانسہ دے کر لڑکی اغوا کرنیوالا گرفتار
کراچی: مبینہ ٹاؤن پولیس نے نوجوان لڑکی سے فیس بک پردوستی اور شادی کا جھانسہ دیکر اغوا کرنے والے ملزم کو سفاری پارک کے قریب فلیٹ سے گرفتار کر کے لڑکی کو بازیاب کرالیا۔
ایس ایچ او معراج انور نے بتایا کہ مبینہ ٹاؤن کے علاقے گلشن اقبال بلاک 4-A میں واقع عظیم گبول گوٹھ کے رہائش رحیم نے تھانے میں 6 اگست کو درخواست دی تھی کہ اس کی نوجوان بیٹی (ص) پراسرار طور پر لاپتہ ہے جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے لڑکی کے موبائل فون کی لوکیشن حاصل کر کے مین یونیورسٹی روڈ سفاری پارک کے قریب واقع ایک عمارت کے فلیٹ پر چھاپہ مار کر ملزم جاوید کو گرفتار کر کے لڑکی کو بازیاب کرالیا۔
یاد رہے کہ لڑکی گزشتہ دو روز سے ملزم کے قبضے میں تھی اور ان کی دوستی فیس بک پر ہوئی تھی۔ ملزم نے شادی کا جھانسہ دے کر لڑکی کو بلوایا تھا اور بعدازاں اسے اغوا کر کے فلیٹ میں رکھا ہوا تھا۔ علاوہ ازیں مبینہ ٹاؤن پولیس نے دوسری کارروائی میں منشیات فروش حسین بخش کو گرفتار کر کے چرس برآمد کرلی۔ سرجانی ٹاؤن پولیس نے تیسر ٹاؤن سیکٹر 51-A میں منا بنگالی کے منشیات کے اڈے پر چھاپہ مار کر 11 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔
گلبہار پولیس نے جان محمد گوٹھ لیاری ایکسپریس وے کے قریب چھاپہ مار کر اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث ایک ملزم آصف کو گرفتار کر کے اسلحہ، گولیاں، چرس اور عزیز آباد سے چوری کی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلی۔
دریں اثنا ایس پی بلدیہ ٹاؤن عارف رزاق کی نگرانی میں پولیس نے بلدیہ ٹاؤن کے علاقے مدینہ کالونی میں ناکہ بندی کر کے گھر گھر تلاشی کا عمل شروع کر دیا ، سرچ آپریشن کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔