بھارت میں کتابوں سے مغلوں کا ذکر غائب ہونا شروع

اے پی پی  بدھ 9 اگست 2017
شائع ہونیوالے تبدیل شدہ نصاب میں شیواجی مہاراج کے ذریعے قائم کیے گئے مراٹھاراج کو اہمیت دی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

شائع ہونیوالے تبدیل شدہ نصاب میں شیواجی مہاراج کے ذریعے قائم کیے گئے مراٹھاراج کو اہمیت دی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

 ممبئی:  بھارتی ریاست مہاراشٹر کے تعلیمی بورڈ نے تاریخ کی کتابوں سے مغلوں کا ذکر غائب کرنا شروع کردیا۔

رواں تعلیمی سیشن سے بورڈ نے ساتویں اور نویں کلاس کے لیے تاریخ کا تبدیل شدہ نصاب شائع کیا ہے جس میں شیواجی مہاراج کے ذریعے قائم کیے گئے مراٹھاراج کو اہمیت دی گئی ہے۔ ساتویں کلاس کی کتابوں میں نصاب کے ان مضامین کو ہٹا دیا گیا ہے جس میں مغلوں اور مغلیہ دور سے پہلے مسلم حکمرانوں جیسے رضیہ سلطانہ اور محمد بن تغلق کے بارے میں درج ہے۔

واضح رہے کہ تبدیل شدہ نصاب میں مغل حکمرانوں کے ذریعے بنائی گئی یادگاروں اور تعمیرات جیسے تاج محل، قطب مینار اور لال قلعہ وغیرہ کا کوئی تذکرہ نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔