- بھارت میں ماں باپ نے پوجا میں اپنی جوان بیٹیوں کی بَلی چڑھا دی
- کورونا ویکسین لگوا کر آئیں اور ڈسکاؤنٹ پائیں، دبئی کے ریسٹورینٹس کا انوکھا اقدام
- ٹک ٹاک نے مزید 2 نوجوانوں کی جان لے لی، نہر میں ڈوب گئے
- طالبہ کے اغوا اور فحش وڈیوز بنانے پر میاں بیوی کو پھانسی، عمر قید کی سزائیں
- مریم کی کون سنے گا یہ کیپٹن صفدر کے بھائی سے استعفی نہیں لے سکیں، فواد چوہدری
- مسلم لیگ (ن) کا سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ
- بھارت کا دارالحکومت پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا
- مولانا شیرانی اور دیگر کا مولانا فضل الرحمان کو نوٹس بھیجنے پرغور
- عمر شیخ کے جیل سے دہشتگردوں کیساتھ روابط ہونا ہماری ناکامی ہے، سندھ حکومت
- پاکستان میں اچھی سہولیات ملیں اور کوئی مشکل پیش نہیں آئی، مارک باؤچر
- امریکا میں پاکستانی نژاد صائمہ محسن پہلی وفاقی پراسیکیوٹر مقرر
- حکومت مذاکرات کیلیے اپوزیشن کی منتیں کررہی ہے لیکن اب کوئی بات نہیں ہوگی، مریم نواز
- حکومت اتحادی ایم کیوایم کراچی کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے مدمقابل
- انڈونیشیا نے ایران کا بحری جہاز تحویل میں لیکر عملے کو گرفتار کرلیا
- افغانستان میں اٹلی کی سفارت خانے کی گاڑی پر حملہ، ہلاکتوں کا خدشہ
- خواجہ آصف کے اکاؤنٹ میں چپڑاسی کا 28 ملین روپے جمع کرانے کا انکشاف
- فارن فنڈنگ کیس میں ہمیں پھنسانے والے اب خود پھنس چکے ہیں، وزیراعظم
- ملک میں کورونا ویکسین لگانے کے انتظامات مکمل
- لاہور کے اسپتال میں لڑکی کی لاش چھوڑ کر جانے والا ملزم گرفتار
- مسیحا کی خودکشی، خطرے کا الارم
ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے پر راکھی ساونت کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری

راکھی ساونت والمکی کے خلاف توہین آمیز الفاظ کی ادائیگی کے باعث سخت مشکلات کا شکار ہوگئی تھیں ؛فوٹوفائل
ممبئی: عدالت نے بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ اور اسکینڈل کوئین راکھی ساونت کے ایک بار پھر وارنٹ جاری کردئیے۔
بالی ووڈ میں اپنے بے باک بیانات کے حوالے سے مشہوراداکارہ راکھی ساونت کی پریشانیوں میں روزبروزاضافہ ہوتا جارہا ہے، وہ ایک پریشانی سے باہر نکل نہیں پاتیں کہ دوسری پریشانی میں مبتلا ہوجاتی ہیں، گزشتہ کچھ عرصہ قبل راکھی ساونت ایک ٹیلی ویژن پروگرام کے دوران رامائن کے مصنف والمکی کے خلاف توہین آمیز الفاظ کی ادائیگی کے باعث سخت مشکلات کا شکار ہوگئی تھیں اور آج تک ان مسائل سے پیچھا نہیں چھڑاسکی ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: راکھی ساونت نے برقع کیوں پہنا؟
والمکی کیس میں کئی بار راکھی ساونت کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوچکے ہیں لیکن وہ ہربار ضمانت قبل از گرفتاری کے باعث بچ جاتی ہیں لیکن اس بار ان کا بچنا مشکل نظر آرہا ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق لدھیانہ کی ہائی کورٹ نے راکھی کو7 اگست کوعدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا لیکن ان کے بجائے ان کے وکیل نےعدالت میں پیش ہوکرراکھی کے نہ آنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اداکارہ بھارت میں موجود نہیں ہیں جس کے باعث وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتیں، ساتھ ہی انہوں نے اپنی موکلہ کی ضمانت میں توسیع کی بھی درخواست دائر کی، تاہم عدالت نے ان کی ضمانت میں توسیع سے انکار کرتے ہوئے ایک بار پھران کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: راکھی ساونت کے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری
واضح رہے کہ راکھی ساونت نے رامائن کے مصنف والمکی کا موازنہ بھارتی گلوکار ملکھا سنگھ سے کیا تھا جس پر لدھیانہ کی عوام نے اداکارہ کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئےانہیں سخت سزا دینے کا اعلان کیا تھا، یہاں تک کہ لدھانہ کی ہائی کورٹ کو راکھی ساونت کے خلاف لوگوں کے جذبات مجروح کرنے کے الزام میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے پڑےتھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔