مسلم لیگ (ن) پر پابندی کی درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ

ویب ڈیسک  بدھ 9 اگست 2017
مسلم لیگ (ن) نااہل قرار دیے گئے شخص کے نام پر ہے لہذا الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن منسوخ کی جائے، درخواست گزار۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) نااہل قرار دیے گئے شخص کے نام پر ہے لہذا الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن منسوخ کی جائے، درخواست گزار۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد:  ہائی کورٹ نے مسلم لیگ (ن) پر پابندی اور رجسٹریشن منسوخ کرنے کی درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں مسلم لیگ (ن) پر پابندی اور رجسٹریشن منسوخ کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں درخواست گزار پاکستان عوامی تحریک وکیل نے نے موقف اپنایا کہ سپریم کورٹ نے نواز شریف کو نااہل قرار دیا لہذا وہ اب پارٹی امور نہیں چلا سکتے، مسلم لیگ (ن) نااہل قرار دیے گئے شخص نواز شریف کے نام پر ہے لہذا ہماری استدعا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن منسوخ کی جائے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : شریف خاندان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی درخواستیں خارج

جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ الیکشن کمیشن نے خود کہہ دیا ہے کہ نااہل شخص پارٹی کی قیادت نہیں کر سکتا جب کہ پریس میں آیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پارٹی کا نیا سربراہ مقرر کرنے کا کہہ دیا ہے لہذا یہ بتائیں کہ کس قانون کے تحت پارٹی کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد عوامی تحریک کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔