- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
- جوائن کرنے کے چند ماہ بعد ہی اکثر لوگ ملازمت کیوں چھوڑ دیتے ہیں؟
- لڑکی کا پیار جنون میں تبدیل، بوائے فرینڈ نے خوف کے مارے پولیس کو مطلع کردیا
- تاجروں کی وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کرنے کی تجویز
- سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
- امریکی یونیورسٹیز میں اسرائیل کیخلاف ہزاروں طلبہ کا مظاہرہ، درجنوں گرفتار
مسلم لیگ (ن) پر پابندی کی درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ
اسلام آباد: ہائی کورٹ نے مسلم لیگ (ن) پر پابندی اور رجسٹریشن منسوخ کرنے کی درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں مسلم لیگ (ن) پر پابندی اور رجسٹریشن منسوخ کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں درخواست گزار پاکستان عوامی تحریک وکیل نے نے موقف اپنایا کہ سپریم کورٹ نے نواز شریف کو نااہل قرار دیا لہذا وہ اب پارٹی امور نہیں چلا سکتے، مسلم لیگ (ن) نااہل قرار دیے گئے شخص نواز شریف کے نام پر ہے لہذا ہماری استدعا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن منسوخ کی جائے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : شریف خاندان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی درخواستیں خارج
جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ الیکشن کمیشن نے خود کہہ دیا ہے کہ نااہل شخص پارٹی کی قیادت نہیں کر سکتا جب کہ پریس میں آیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پارٹی کا نیا سربراہ مقرر کرنے کا کہہ دیا ہے لہذا یہ بتائیں کہ کس قانون کے تحت پارٹی کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد عوامی تحریک کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔