عوام کاحق حاکمیت تسلیم کیا جائے، سعد رفیق

ویب ڈیسک  بدھ 9 اگست 2017
 لوگ اپنے قائد کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بیتاب ہیں، سعد رفیق: فوٹو: فائل

لوگ اپنے قائد کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بیتاب ہیں، سعد رفیق: فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے (ن) کا جنون سر چڑھ کر بول رہا ہے جب کہ عوامی وزیراعظم نواز شریف کے لیے اہل وطن کے دیدہ و دل فرش راہ ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیزر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عوام کاحق حاکمیت تسلیم کیا جائے، ووٹ کی حرمت مقدم ہونی چاہیے جب کہ منتخب وزرائےاعظم کے مینڈیٹ کا احترام نہیں کیا گیا لہذا ناانصافی اور استحصال کسی طور پر قبول نہیں۔

سعد رفیق نے کہا کہ (ن) کا جنون سر چڑھ کر بول رہا ہے ہزاروں گاڑیوں کا قافلہ روانگی کے نزدیک ہے اور لوگ اپنے قائد کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بیتاب ہیں۔

سعد رفیق نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں کاروان جمہوریت لاہور روانگی کے لیے تیار ہے جب کہ عوامی وزیراعظم نواز شریف کے لیے اہل وطن کے دیدہ و دل فرش راہ ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔