- نوازشریف کے بعد عمران خان دوسرے وزیراعظم جو اعتماد کا ووٹ لیں گے
- 6 ضمیر فروشوں کی انکوائری کرائی جائے، جی ڈی اے، ثبوت وزیر اعظم کو ارسال
- آج غیر حاضر یا اعتماد کا ووٹ نہ دینے والا نا اہل، عمران خان کا PTI ایم این ایز کو خط
- ایم کیوایم ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی متمنی، پیپلزپارٹی تیار
- رواں ماہ کیلیے انتہائی بلند قیمت پر ایل این جی کے 11 کارگو بک
- IMF قرض بحالی،80 شعبوں کیلیے اربوں روپے کی ٹیکس چھوٹ ختم
- اعتماد کا ووٹ یا محفوظ راستہ؟
- آرمی چیف کا چولستان کے صحرا میں جاری تربیتی مشقوں کا دورہ
- پی ڈی ایم کا آج قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
- وزیراعظم اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام ہوں گے یا کامیاب؟ فیصلہ آج ہوگا
- سبی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، 5 افراد جاں بحق
- وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے کتنے ووٹ درکار؟
- ینگ ڈاکٹرز کا او پی ڈیز سے بائیکاٹ کا تیسرا روز، مزیض رل گئے
- الیکشن کمیشن کا سینیٹ انتخابات سے قبل خواتین ارکان کو فنڈز دینے کا نوٹس
- ڈالر کی قدر کو ایک بار پھر تنزلی کا سامنا
- عورت مارچ کا 8 مارچ کو کراچی میں دھرنے کا اعلان
- امریکا نے عالمی عدالت کی اسرائیل کے جنگی جرائم پرتفتیش کی مخالفت کردی
- کراچی کرپشن کیس میں فرانس کے سابق وزیردفاع کو سزا، وزیراعظم بری
- وزیراعظم کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی اجلاس، عامر لیاقت شریک نہیں ہوئے
- کراچی میں گرمی کا پارہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ بھی عبور کرگیا
فلم کی ناکامی پر شائقین کا شاہ رخ خان سے پیسوں کی واپسی کا مطالبہ

شائقین فلم سے اس قدر مایوس ہوئے ہیں کہ انہوں نے اپنے پیسوں کی واپسی کا مطالبہ کردیا ہے؛فوٹوفائل
ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور انوشکا شرما کی حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم ’’جب ہیری میٹ سیجل‘‘ کی ناکامی کے بعد شائقین نے شاہ رخ خان سے پیسوں کی واپسی کا مطالبہ کردیا۔
ایک وقت تھا جب بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی فلمیں ریلیز ہوتے ہی ریکارڈ بزنس کرتی تھیں لیکن آج کل بالی ووڈ پر حکمرانی کرنے والے خانز کا وقت اچھا نہیں چل رہا جب ہی تو پہلے سلمان خان کی ٹیوب لائٹ باکس آفس پر ناکامی کا شکار ہوئی اور اب شاہ رخ خان کی جب ہیری میٹ سیجل شائقین کو متاثر نہ کرسکی یہاں تک کہ شائقین فلم سے اس قدر مایوس ہوئے ہیں کہ انہوں نےبھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سے مدد کی درخواست کرنے کے ساتھ اپنے پیسوں کی واپسی کا مطالبہ کردیا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ’’جب ہیری میٹ سیجل‘‘ شائقین کے معیار پر پورا نہ اتر سکی
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم دیکھنے کے بعد ٹویٹر پر ایک صارف نے سشما سوراج کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میم میں اس وقت شاہ رخ انوشکا کی فلم جب ہیری میٹ سیجل دیکھ رہا ہوں اور فلم سے اس قدر بیزار ہوگیا ہوں کہ مجھے آپ کی مدد کی ضرورت ہے مہربانی کرکے مجھے بچائیے۔
https://twitter.com/vsurywanshi87/status/893854506047348737
ایک اور صارف نے فلم دیکھنے کے بعد ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پیسوں کی واپسی کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ فلم دیکھ کر میرا وقت برباد ہوا ہے لہٰذا میرے پیسے واپس کیے جائیں، جب کہ ایک اور صارف نے فلم کے ہدایت کار امتیاز علی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ فلم میں ان دونوں کو ملانےکی کیا ضرورت تھی۔
https://twitter.com/vsurywanshi87/status/893912203874586624
شاہ رخ اور سلمان کی مسلسل فلاپ ہوتی فلموں کے پیش نظر دونوں کا فلمی کیرئیر خطرے میں پڑتا نظر آرہا ہے، جب کہ بالی ووڈ میں رومینٹک ہیرو کے طور پر شہرت حاصل کرنے والے شاہ رخ خان کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ اب وہ اس طرح کے کردار کرنے کیلئے موزوں نہیں رہے لہٰذا انہیں سوچ سمجھ کر کردار منتخب کرنے چاہیئں۔
واضح رہے کہ فلم ’’جب ہیری میٹ سیجل‘‘ 5 دنوں میں محض 52 کروڑ 90 لاکھ کا ہی بزنس کرسکی ہے جو رواں سال ریلیز ہونے والی فلموں میں اب تک کا سب سے کم بزنس ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔