کراچی: شہرکے مختلف علاقوں میں فائرنگ،7 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  منگل 12 فروری 2013
شارع فیصل پر نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ سے سب انسپکٹر غلام رضا اور ان کی اہلیہ زخمی ہوگئیں۔   فوٹو: فائل

شارع فیصل پر نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ سے سب انسپکٹر غلام رضا اور ان کی اہلیہ زخمی ہوگئیں۔ فوٹو: فائل

کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 7 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

حکومتی دعوؤں کے باوجود کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ  جاری ہے،کلفٹن میں روسی قونصل خانے کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان نے کار پر فائرنگ کردی جس سےعیسٰی خان نامی شخص ہلاک گیا۔ کورنگی نمبر ایک میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کی شناخت عظمت کے نام سے ہوئی ہے اور وہ سیاسی جماعت کا کارکن بتایا جاتا ہے۔

شارع فیصل پر نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ سے سب انسپکٹر غلام رضا اور ان کی اہلیہ زخمی ہوگئیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔