نواز شریف نے لاہور روانگی سے قبل 5 کالے بکروں کا صدقہ دیا

ویب ڈیسک  بدھ 9 اگست 2017
سابق وزیراعظم بکروں کا صدقہ دینے کے بعد (ن) لیگ کے رہنماؤں اور کارکنوں کے ہمراہ جلوس کی شکل میں روانہ ہوئے۔ فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم بکروں کا صدقہ دینے کے بعد (ن) لیگ کے رہنماؤں اور کارکنوں کے ہمراہ جلوس کی شکل میں روانہ ہوئے۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف پانچ کالے بکروں کا صدقہ دینے کے بعد پنجاب ہاؤس سے لاہور روانہ ہوئے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل قرار دیے گئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کسی بھی مصیبت اور پریشانی سے بچنے کے لیے اسلام آباد کے پنجاب ہاؤس میں پانچ کالے بکروں کا صدقہ دیا جس کے بعد وہ (ن) لیگ کے رہنماؤں اور کارکنوں کے ہمراہ جلوس کی شکل میں لاہور روانہ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے: نواز شریف کی ریلی روکنے کے لیے درخواستیں مسترد

واضح رہے کہ نوازشریف کیلئے خصوصی بم پروف کنٹینر بنایا گیا ہے جس میں گھر جیسی تمام سہولیات موجود ہیں۔ کنٹینر میں اے سی، بیسن، پانی، بیت الخلاءاور دیگر  ضروریات شامل کی گئی ہیں جب کہ آرام کے لیے علیحدہ حصہ بھی بنایا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔