عوامی لیڈرنوازشریف کی مقبولیت کا خوف مخالفین کوبے چین کررہا ہے، شہبازشریف    

ویب ڈیسک  بدھ 9 اگست 2017
مضبوط معیشت امن اور غیرملکی سرمایہ کاری بھی نوازشریف کے تاریخی کارنامے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب :فوٹو:فائل

مضبوط معیشت امن اور غیرملکی سرمایہ کاری بھی نوازشریف کے تاریخی کارنامے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب :فوٹو:فائل

 لاہور: وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ دھرنا عناصر آج محمد نوازشریف کی عوامی مقبولیت سے خائف ہیں جب کہ نوازشریف کی مقبولیت کا خوف مخالفین کو بے چین کررہا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ نوازشریف اپنی شب وروز کاوشوں کی بنا پرعوام کے محبوب ترین رہنما ہیں، نوازشریف استقامت، صبر و تحمل، صلاحیت اوردیانت کا پیکرہیں، وہ قوم کو لوڈشیڈنگ کے اذیت ناک عذاب سے نجات دلانے والے عظیم لیڈرہیں جب کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک کی ترقی و خوشحالی کی ضامن ہے۔

شہبازشریف نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کی پالیسی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اربوں روپے بچائے گئے ہیں، مضبوط معیشت امن اور غیرملکی سرمایہ کاری بھی نوازشریف کے تاریخی کارنامے ہیں، دھرنا عناصر آج محمد نوازشریف کی عوامی مقبولیت سے خائف ہیں جب کہ نوازشریف کی مقبولیت کا خوف مخالفین کو بے چین کررہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔