- وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب، 17 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا جائے گا
- راولپنڈی میں فائرنگ سے باپ بیٹا قتل، ملزم موقع سے فرار
- پاور ٹیرف میں اضافے سے ایکسپورٹ متاثر ہونے کا خدشہ
- علی زیدی کو کراچی کمیٹی تو درکنار کابینہ میں بھی نہیں ہونا چاہیے، سعید غنی
- کیا کورونا ویکسین نئے کووِڈ 19 کے خلاف ناکارہ ہوجائے گی؟
- گھریلو ملازم نے مالک کی 5 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد بیدردی سے قتل کردیا
- پاکستان مخالف نعرے و اشتعال انگیز تقریر؛ گواہ پولیس انسپکٹر نے 7 ملزمان کو شناخت کرلیا
- بھارت میں نو سربازوں نے جیولر کو 50 لاکھ میں سونے کی جگہ مٹی دیدی
- عالمی اور مقامی منڈی میں سونے کے نرخ پھر بڑھ گئے
- ہفتے بھر میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کو تنزلی کا سامنا
- كوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان پھر شدید سردی كی لپیٹ میں، درجہ حرارت منفی 6 تک گر گیا
- گوگل نے موبائل پر سرچنگ کی سہولت میں تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا
- بلاول کے پاس تحریک عدم اعتماد کے نمبر پورے ہیں تو پیش کریں، احسن اقبال
- لڑکی سے دوران ڈکیتی اجتماعی زیادتی کے ملزم پولیس حراست سے فرار
- سابق صدر ٹرمپ کیخلاف کانگریس عمارت حملے پر مواخذہ آئندہ ماہ سے ہوگا
- قومی کھیل ہاکی کی ترقی کے لیے اداکارشان میدان میں آگئے
- نئی قسم کا کورونا وائرس زیادہ ہلاکت خیز ثابت ہو رہا ہے، برطانوی وزیراعظم
- براڈ شیٹ میں 100ملین ڈالرز کی مزید جائیدادیں سامنےآرہی ہیں، شیخ رشید
- کینیڈا کی گورنر جنرل ملازمین کو ہراساں کرنے پر مستعفی
- نیب کا شہریوں کے اکاؤنٹس سالوں تک بلاک کرنا بنیادی آئینی حقوق کیخلاف ہے، عدالت
ڈین جونز نے پاکستان کا دورہ نہ کرنے والی ٹیموں کو منافق قرار دے دیا
پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا خواہاں ہوں، سابق آسٹریلوی کرکٹر فوٹو: فائل
چنائی: سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز نے پاکستان کا دورہ نہ کرنے والی ٹیموں کو منافق قرار دے دیا۔
چنائی میں بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرکٹ کمنٹریٹر ڈین جونز نے دورہ پاکستان سے انکار کرنے والی ٹیموں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ منافقت کا مظاہرہ کررہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: ڈین جونز نے اذیت ناک لمحوں کی روداد بیان کر دی
انہوں نے کہا کہ حال ہی میں لندن سمیت یورپ بھر کے مختلف شہروں میں دہشت گردی کے متعدد حملے ہوئے ہیں لیکن اس کے باوجود وہاں کھیلوں کے مقابلے منعقد ہورہے ہیں مگر بین الاقوامی کرکٹ ٹیمیں صرف پاکستان آنے سے ہی انکار کررہی ہیں، یہ تو کھلی منافقت ہے۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستان سے کرکٹ بحالی ؛ بھارت نے دروازے سختی سے بند کرلیے
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ ڈین جونز نے پاکستانی کرکٹ کو سراہتے ہوئے کہا کہ گرین شرٹس کی کارکردگی پہلے سے بہت بہتر ہوگئی ہے، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) نے اسے پیشہ ورانہ ٹیم بنادیا ہے، چیمپئنز ٹرافی کی کامیابی بھی پی ایس ایل سے سامنے آنے والے کھلاڑیوں کی مرہون منت ہے۔
ڈین جونز کا کہنا تھا کہ پاکستان کو فرسٹ کلاس کرکٹ کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے اور وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ سیریز چاہتے ہیں، کرکٹ میں نمبر ون ٹیم کا چکر نہیں ہوتا، بھارت پاکستان کا سامنا کیے بغیر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بنا ہے، میں چاہوں گا کہ دونوں کے درمیان ٹیسٹ سیریز ہو پھر دیکھتے ہیں کہ کون نمبر ون ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔