ہزاروں سال قدیم، زیرِ زمین کثیر المنزلہ شہر

ویب ڈیسک  جمعرات 10 اگست 2017
یہ شہر زمین کی گہرائی میں 11 منزلوں تک اُترے ہوئے ہیں جہاں کسی زمانے میں لاکھوں افراد آباد تھے۔ (فوٹو: فائل)

یہ شہر زمین کی گہرائی میں 11 منزلوں تک اُترے ہوئے ہیں جہاں کسی زمانے میں لاکھوں افراد آباد تھے۔ (فوٹو: فائل)

انقرہ: کثیر المنزلہ عمارتوں کے بارے میں تو آپ نے بہت سنا ہو گا اور شاید دیکھی بھی ہوں لیکن ترکی میں قدیم زمانے کے زیرِ زمین شہر بھی موجود ہیں جو منزل در منزل زمینی گہرائی میں اترتے چلے جاتے ہیں۔ ان میں سے بعض شہر تو 11 منزلوں تک گہرے ہیں۔

2014 میں کپاڈوسیا کے علاقے میں ترک صوبے نوشہر (Nevşehir) سے ایک بہت ہی بڑے زیرِ زمین شہر کے آثار دریافت ہوئے ہیں جو آج سے 5 ہزار سال پہلے لاکھوں افراد کا مسکن ہوا کرتا تھا۔

اندازہ ہے کہ یہاں زیرِ زمین کم از کم 7 کلومیٹر طویل سرنگیں تھیں جبکہ مکان، عبادت گاہیں، ہوا اور روشنی کی گزرگاہیں ان کے علاوہ رہی ہوں گی۔ نوشہر میں کام کرنے والے محکمہ آثارِ قدیمہ کا خیال ہے کہ جب یہاں کی کھدائی مکمل ہو جائے گی تو یہ دنیا کا سب سے بڑا اور سب سے زیادہ آبادی کا حامل زیرِ زمین شہر بھی ثابت ہو گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔