یرقان سے چھٹکارا حاصل کرنے کے گھریلو ٹوٹکے

ویب ڈیسک  جمعرات 10 اگست 2017
چند گھریلو ٹوٹکوں کے ذریعے یرقان کی شدت میں کمی لائی جاسکتی ہے۔ فوٹو: فائل

چند گھریلو ٹوٹکوں کے ذریعے یرقان کی شدت میں کمی لائی جاسکتی ہے۔ فوٹو: فائل

یرقان جسے عام طور پر پیلیا یا جوائنڈس بھی کہا جاتا ہے، سے چھٹکارا حاصل کرنا اب پہلے جیسا ناممکن نہیں رہا بلکہ چند گھریلو ٹوٹکوں کے ذریعے یرقان کی شدت میں کمی لائی جا سکتی ہے۔

جگر انسانی جسم میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے جو کھانا ہضم کرنے کے ساتھ تمام ضروری غذائیت بھی جسم کو فراہم کرتا ہے جب کہ جگر ہی خون میں پروٹین، چربی اور چینی کی سطح کو منظم کرتا ہے اور جسم میں جمع ہونے والے زہر کے خاتمے کے لیے مسلسل کام کرتا رہتا ہے لیکن جگر کی بہت سی بیماریاں بھی ہیں جن میں ہیپاٹائٹس اے، بی، سی، ڈی اور یرقان وغیر شامل ہیں، صحت مند رہنے کے لیے ان تمام بیماریوں سے بچنا انتہائی ضروری ہے۔

ڈاکٹرز بھی جگر کو نقصان نہ پہنچانے کے لیے ایسی غذاوں سے دور رہنے کا مشورہ دیتے ہیں جو جگر کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں لیکن خدانخواستہ اگر آپ جوائنڈس یعنی یرقان میں مبتلا ہو جائیں تو چند گھریلو ٹوٹکوں کے ذریعے اس بیماری سے باآسانی نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔

گنا

گنا ہاضمے کے لیے اچھا ہوتا ہے اور یہ جگر کے کام کو مزید بہتر بناتا ہے جب کہ روزانہ گنے کا ایک گلاس جوس پینے سے یرقان کا مریض تیزی سے اس مرض سے چھٹکارا حاصل کر سکتا ہے۔

ٹماٹر کا جوس

ٹماٹر بھی انسان کے اندر خون بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے اور اس کے اندر لیوپیین موجود ہوتا ہے جو جگر کی بیماریوں کا خطرہ کم کرتا ہے۔ صبح کے وقت ٹماٹر کے جوس کا ایک گلاس نمک اور مرچ ملا کر پیا جائے تو یرقان کا علاج جلد کیا جا سکتا ہے۔

مولی کے پتے

جوائنڈس سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے مولی کے پتوں کا استعمال بھی کارآمد ثابت ہو سکتا ہے کیوں کہ ان پتوں میں ایسے مرکبات ہوتے ہیں جو آنتوں کی نقل وحرکت کو بہتر کرتے ہیں۔ روزانہ مولی کے پتوں کا رس نکال کر ایک گلاس پیا جائے تو یرقان کا علاج جلد ممکن ہے۔

لیموں

لیموں میں سوزش کی املاک موجود ہوتی ہیں جو جوائنڈس سے نجات حاصل کرنے کے لیے سودمند ہوتی ہیں اور یہ جگر کے خلیات کو کسی بھی نقصان سے محفوظ رکھتا ہے اس لیے لیموں کا استعمال پیلیا سے چھٹکارا حاصل کرنے کا سب سے آسان گھریلو ٹوٹکا ہے۔

پپیتے کے پتے

پپیتوں کے پتوں کا پیسٹ بنا کر 2 ہفتوں تک مسلسل استعمال کرنے سے یرقان جیسی بیماری سے آسانی سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔

پالک

پالک میں لوہے کی مقدار کثرت سے موجود ہوتی ہے لہذا پالک کا جوس بھی جوائنڈس کے مریض کے لیے ایک موثر گھریلو علاج ہو سکتا ہے جب کہ پالک کے پتوں کے ساتھ گاجر کا استعمال بھی نہایت مفید ثابت ہو گا۔

چھاچھ

چھاچھ جسم میں کسی قسم کی چربی نہیں بناتا اس لیے یہ بھی ہاضمے کے لیے ایک بہترین مشروب ہے جس پر نمک اور کالی مرچ اور زیرے کی ایک چٹکی ڈال کر روزنہ پینے سے یرقان کے مریض کو اس بیماری سے نجات حاصل ہو سکتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔