- گودام پر چھاپہ، 1 کروڑ روپے کا بالوں میں لگانے والا زائد المیعاد رنگ برآمد
- پی ڈی ایم کی چھتری تلے
- رحمن ڈکیت کا بیٹا باپ کے نقش قدم پر چل پڑا
- پہلا ٹیسٹ؛ عابد علی کو نئے پارٹنر کا ساتھ میسر ہوگا
- ٹی 20 اسپیشلسٹ کی ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت
- پاکستان کے ذمے واجب الادا 1ارب ڈالر کا اماراتی قرضہ موخر ہونیکا امکان
- الیکشن کمیشن کے باہراحتجاج، بلاول کا شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
- انجینئر بننے کی خواہش دل میں لیے طالبعلم غیرت کی بھینٹ چڑھ گیا
- عمر ایوب نے کہا تھا کہ 2020 تک گردشی قرضہ ختم ہو جائے گا، شہباز رانا
- گلوبل فنڈ کا انڈس اسپتال پر42 لاکھ ڈالرکی دھوکہ دہی کا الزام
- جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کی 14 سال بعد پاکستان آمد
- میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات گزشتہ پیٹرنز پر ہی لینے کا فیصلہ
- چنگان نے نئی اسمارٹ سیڈان السوین کی قیمت کا اعلان کر دیا
- موسم گرما میں گیس فراہمی، صنعتی شعبے نے حکومت کو پیشگی تحفظات سے آگاہ کر دیا
- افواہوں پر کان نہ دھریں، کورونا ویکسین سے نقصان نہیں ہوگا، ایکسپریس فورم
- علامہ اقبال کو اتنی ہی عزت دیتے ہیں جتنا ہم ایمیسکو کی شخصیت کا احترام کرتے ہیں، رومانین ہائی کمشنر
- پاکستان پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ نے 500 اسکیموں پر کام مکمل کرلیا
- 2020؛ ٹیلی کام سیکٹر نے 278 ارب خزانے میں جمع کرائے، پی ٹی اے
- مزید 2432 افراد میں کورونا کی تشخیص، 45 افراد جاں بحق
- یوٹیوب نے ویڈیوز اور ای کامرس کے دواہم فیچرز پیش کردیئے
کرن جوہر ایک بار پھر سلور اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے

’انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز‘ پر بننے ولی فلم میں کرن کے ساتھ سوناکشی اور ادتیا رائے کپور لیڈ رول کریں گے۔ فوٹو: فائل
ممبئی: بالی ووڈ کے معروف فلمساز اور ہدایت کار کرن جوہر نے ایک بار پھر اداکاری میں اپنی قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس بار کرن جوہر فلم میں ڈبل رول ادا کرتے نظر آئیں گے۔
کرن جوہر کا شمار بھارت کے کامیاب ترین ہدایت کاروں میں ہوتا ہے جب کہ انہوں نے کئی کامیاب فلمیں بھی پروڈیوس کی ہیں لیکن اداکاری میں وہ اپنا لوہا نہ منوا سکے۔ کرن جوہر نے 1995 میں بالی ووڈ کی سب سے زیادہ چلنے والی فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ میں اداکاری کا آغاز کیا اور بعدازاں ’ممبئی ویلوئٹ‘ میں ولن کا کردار کیا لیکن بطور اداکار وہ انڈسٹری کو متاثر کرنے میں ناکام رہے۔
کرن جوہر نے 1998 میں بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ سے ہدایت کاری کا آغاز کیا اور اپنی پہلی ہی فلم پر بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ جیتا جب کہ ان کی دیگر کامیاب فلموں میں ’کبھی خوشی کبھی غم‘، ’ کبھی الوداع نہ کہنا‘، ’مائی نیم از خان‘، ’اسٹوڈنڈ آف دی ایئر‘ شامل ہیں۔ بطور فلمساز انہوں نے’کل ہو نہ ہو‘، ’دوستانہ‘، ’اگنی پت‘ اور کپور ایںڈ سنز جیسی کامیاب فلمیں شامل ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ ہدایتکار کرن جوہر گلوکار بن گئے
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرن جوہر ایک بار پھر بڑے پردے پر آنے کی تیاری کررے ہیں جب کہ فلم رواں سال نیویارک میں ہونے والے ’انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز‘ پر بنے گی جس میں سوناکشی سنہا، ادتیا رائے کپور اور دلجیت دوسانجھ اہم کردار ادا کریں گے۔ کرن جوہر نے اس پروجیکٹ پر کام کرنے کی رضامندی ظاہر کردی ہے جس میں وہ ڈبل رول اد کریں گے۔
واضح رہے کرن جوہر نے فلم ’ممبی ویلیٹ‘ کی ناکامی پر دوبارہ کبھی بھی بطور اداکارہ فلم نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔