- موٹراورانجن کے بغیر 880 کلومیٹر فی گھنٹہ گلائیڈر اڑانے کا ریکارڈ
- خلیجِ بنگال میں روزانہ پلاسٹک کے تین ارب ٹکڑے جمع ہورہے ہیں
- ورزش کی بدولت، پٹھے ازخود سوزش کے نقصانات کم کرتے ہیں
- ٹریفک پولیس کی ناقص منصوبہ بندی سے کرکٹ میچ وبال جان بن گیا
- خوشگوار موسم سے پروٹیز کا چہرہ کھل اٹھا
- کے ڈی اے ملازمین کو 3 ماہ سے تنخواہ نہیں مل سکی
- افغان ازبک لڑکی بہاول نگر پہنچ گئی، طالبعلم فہیم الرحمن سے نکاح کر لیا
- PTA نے پاکستان میں ویب سائٹ ’’ٹرو اسلام‘‘ بلاک کر دی
- سندھ حکومت کا شاپنگ مال ہفتے میں7روز کھولنے کا اعلان
- بھارت نے خطے میں عدم استحکام کیلیے گریٹ ڈبل گیم شروع کر دی
- پاکستانی ہر سال 554ارب روپے خیراتی اداروں کو دیتے ہیں
- ترکی میں غیر قانونی طور پر مقیم 40 پاکستانی ملک بدر
- فضل الرحمن کو جے یو آئی کا نام استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست دائر
- عدالت کا 3 سال سے پریشان خاتون کو شناختی کارڈ جاری کرنے کا حکم
- سندھ میں سی این جی کی بندش میں مزید 24 گھنٹوں کا اضافہ
- ڈالر کے نرخ میں ایک بار پھر اضافہ
- کنگینہ : انگوروں کو 6 ماہ تازہ رکھنے والا مٹی کا ریفریجریٹر
- کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز این آئی سی وی ڈی کو دینے کا اعلان
- سندھ؛ معذور بچوں کی تعلیم کیلیے مختص 25 کروڑ روپے غائب، 8 ملزمان پر فرد جرم عائد
- سندھ ہائی کورٹ بار کی سکسیشن بل2021ء کی مخالفت، گورنر کو مراسلہ بھیج دیا
رنویر سنگھ روہت شیٹھی کی ایکشن فلم میں جلوہ گر ہوں گے

میں بہت جلد رنویر سنگھ کے ساتھ فلم بنانے والا ہوں، روہت شیٹھی - فوٹو: فائل
ممبئی: بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ معروف ہدایت کار روہت شیٹھی کی ایکشن سے بھرپور فلم میں جلو گر ہوں گے۔
بھارت کے معروف اور کامیاب ہدایت کار روہت شیٹھی بالی ووڈ میں اپنے ایکشن سین اور خاص کر گاڑیاں تباہ کرنے کے حوالے سے کافی شہرت رکھتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ کامیڈی فلموں میں بھی گاڑیاں اڑانے سے باز نہیں آتے تاہم وہ انڈسٹری کو ’دل والے‘ ’سنگھم‘، ’گول مال سیریز‘، ’چنئی ایکسپریس‘ اور ’بول بچن‘ جیسی کامیاب فلمیں دے چکیں ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹریو میں روہت شیٹھی نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد رنویر سنگھ کے ساتھ فلم کرنے والے ہیں؛ لیکن فی الحال رنویر فلم ’پدومتی‘ اور روہت ’گول مال اگین‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور دونوں کی شوٹنگ ختم ہوتے ہی روہت اپنی نئی ایکشن فلم کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ سنجے دت ’’گول مال 4‘‘ کی ٹیم سے ملنے سیٹ پر پہنچ گئے
اپنی نئی فلم ’گول مال اگین‘ کی باکس آفس پر عامر خان کی فلم سیکرٹ سپر اسٹار سے تصادم کے حوالے سے روہت شیٹھی کا کہنا تھا کہ میں نے فلم کا ٹریلیر دیکھا جو مجھے بے حد پسند آیا لیکن اچھی بات یہ کہ دونوں فلمیں ایک دوسرے سے مختلف ہیں تو اس لیے کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا اور ویسے بھی ایک سال میں 52 جمعے ہوتے ہیں تو ہر ہفتے کسی نہ فلم کا تصادم ہوتا ہی ہے۔
واضح رہے ہدایت کار روہت شیٹھی کی نئی فلم ’گول مال اگین‘ میں اجے دیوگن مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جب کہ دیگر کاسٹ میں ارشد وارثی، تشار کپور، تبو، پرینتی چوپڑا، کونال، شریس تلپڑے اور پریش راول شامل ہیں اور فلم دیوالی پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔