رانا ٹنگا اور بورڈ چیف نے ایک دوسرے پر پھر الزامات کی بارش کردی

اے ایف پی / اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 10 اگست 2017
اگر آئی سی سی میں دم ہے تو سماتھی پالا کے خلاف تحقیقات کرے، رانا ٹنگا . فوٹو : فائل

اگر آئی سی سی میں دم ہے تو سماتھی پالا کے خلاف تحقیقات کرے، رانا ٹنگا . فوٹو : فائل

کولمبو: سری لنکا کے سابق کپتان ارجنا رانا ٹنگا اور بورڈ چیف تھلنگا سماتھی پالا نے ایک دوسرے پر پھر الزامات کی بارش کردی۔

رانا ٹنگا نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے سماتھی پالا کے خود قماربازی میں ملوث ہونے کے بارے میں تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، انہوں نے کہاکہ میں کھلاڑیوں کو قصور وار قرار نہیں دے رہا بلکہ بورڈ کے چیف خود ایسی چیزوں میں ملوث ہیں، اگر آئی سی سی میں دم ہے تو اس کے خلاف تحقیقات کرے۔

دوسری جانب سماتھی پالا نے کہاکہ میرا ذاتی طور پر قماربازی کے بزنس سے کوئی تعلق نہیں ہے، رانا ٹنگا گزشتہ برس بورڈ کا سربراہ بننا چاہتے تھے، اس میں کامیاب نہیں ہوئے تو مجھے اب غیرجمہوری طریقے سے ذمہ داری سے ہٹانا چاہتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔