- 3 ماہ کے دوران تعمیراتی سامان کی قیمتوں میں 30 فیصد تک اضافہ
- تحریک عدم اعتماد کا پارلیمانی مقابلہ کرکے شکست دیں گے، شاہ محمود قریشی
- حکومت نے سوشل میڈیا ریگولیٹ کرنےکے قواعد پر نظر ثانی کی حامی بھرلی
- پاکستانی کوہ پیماؤں کو ’کےٹو‘ سر کرنے کی مہم میں مشکلات کا سامنا
- زرداری اینڈ کمپنی بہت پیچھے رہ گئی 3 سال بعد بھی ان کا کوئی چانس نہیں،فواد چوہدری
- اسمارٹ فون کے لیے گوگل سرچ انجن ڈیزائن میں بنیادی تبدیلیاں
- خبردار! ہینڈ سینی ٹائزر بچوں کی آنکھوں کو نقصان پہنچارہے ہیں
- برازیل: کووڈ 19،کی سماجی بندش کے دوران طلاقوں میں ریکارڈ اضافہ
- کورونا سے مزید 23 افراد جاں بحق، 629 نئے کیسز رپورٹ
- دوحہ امن معاہدے پرنظرثانی ، خطہ پراثرات
- گھریلو ملازمین کے تحفظ کا قانون خوش آئند... عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا!!
- فاسٹ بولرز سے اہم ہتھیار چھیننے کی تیاری
- بگ بیش میں جیک ویدرلڈ ایک ہی گیند پر 2 مرتبہ رن آؤٹ ہوگئے
- پاکستان کو2،2 پیسرزواسپنرزکھلانے کا مشورہ
- دوحا معاہدے پرنظرثانی، امریکا کے پاس متبادل محدود، پاکستانی عہدیدار
- تجارتی تعلقات بڑھانے کیلیے مشرقی ممالک پر توجہ کی ضرورت
- تحریک چلانے کے طریقہ کار پر اختلاف، پی ڈی ایم خطرے میں
- مقبوضہ کشمیر جعلی مقابلے؛ شہید نوجوانوں کے لواحقین میتوں کے منتظر
- کھوکھرپیلس کا کچھ حصہ مسمار، سوا ارب کی 38 کنال زمین واگزار
- غیرقانونی GSM ایمپلی فائرزکا استعمال، بھاری ریونیو کا نقصان
چارجڈ پارکنگ میں ڈبل لائن پر گاڑیاں کھڑی کرنا ممنوع قرار

پہلے مرحلے میں شارع عراق ہائیکورٹ سے سینٹ جوزف اسکول تک فٹ پاتھوں پرقائم تجاوزات،پتھارے اورٹھیلے ہٹادیے جائینگے فوٹو؛ فائل
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ کی خصوصی ہدایت پر کراچی میں تجاوزات کے خلاف حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے، ضلعی انتظامیہ، پولیس اور بلدیہ عظمیٰ کراچی مشترکہ طور پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کریں گے۔
مزاحمت کرنے اور قانون کو ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا اور ایسے لوگوں کو گرفتار کرکے ان خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے شہر میں قائم قانونی چارجڈ پارکنگ میں ڈبل لائن پر گاڑیاں کھڑی کرنے کو ممنوع قرار دیا گیا ہے زبردستی پارکنگ کرنے والوں کے خلاف پولیس سے رجوع کیا جائے گا ، ان خیالات کا اظہار کمشنر کراچی اعجازا حمد خان نے اپنے دفتر میں شہر میں قائم تجاوزات کے خاتمے، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور ٹریفک جام کی صورتحال پر قابو پانے کے سلسلے میں اجلاس کی صدارت کے موقع پر کیا اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کراچی فرحان غنی خان ، ڈی آئی جی ٹریفک اعجاز احمد شیخ ، ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی ندیم احمد ابڑو ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی محمد حسین ، ایڈیشنل ڈی آئی جی ٹریفک طاہر اے نورانی، ڈائریکٹر محکمہ انسداد تجاوزات کے ایم سی بشیر صدیقی ، ڈائریکٹر انسداد تجاوزات سیل ڈاکٹر فاروق موجود تھے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پہلے مرحلے میں صدر میں واقع شاہراہ عراق ہائی کورٹ سے سینٹ جوزف اسکول تک سڑک کے دونوں اطراف فٹ پاتھوں پر قائم تجاوزات، پتھارے اور ٹھیلے ہٹائے جائیں گے اور سڑک پرٹریفک کی روانی برقرار رکھی جائے گی اہم شاہراہوں پر قانونی چارجڈ پارکنگ میں ڈبل لائن پارکنگ ممنوع قرار دی گئی ہے۔
اس سلسلے میں کے ایم سی کے عملے کو ہدایت کی جائے گی اور زبردستی ڈبل پارکنگ کرنے کی صورت میں وہ فوری طور پرٹریفک پولیس سے رجوع کریں گے پولیس اس سلسلے میں مکمل تعاون کرے گی کمشنر نے کہا کہ طارق روڈ کے تاجر اور دکاندار سڑکوں اور فٹ پاتھ پر کچرا نہ پھینکیں پہلے اس سلسلے میں انھیں وارننگ دی جائے جبکہ مسلسل خلاف ورزی پر کچرا پھینکنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے اجلاس میں ڈی آئی جی ٹریفک آصف اعجاز شیخ نے شہر کی بڑی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی، ٹریفک مینجمنٹ اور تجاوزات کے باعث ٹریفک جام سے متاثرہ سڑکوں کی نشاندہی کی انھوں نے کہا کہ ٹریفک جام اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا بڑا سبب شہر کی اہم شاہراہوں پر تجاوزات ، پتھارے اور ٹھیلے ہیں لہٰذا تمام شاہراہوں سے فوری طور پر تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے۔
اس سلسلے میں ٹریفک پولیس متعلقہ اداروں سے مکمل تعاون کے لیے تیار ہے اجلاس میں تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے متعلقہ ایس ایچ اوز سے بھی مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ، یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ جہاں تجاوزات کا خاتمہ کیا جائیگا وہاں پر انتظامیہ اور پولیس کا مشترکہ ویجلینس نظام قائم کیا جائے گا تاکہ تجاوزات کو دوبارہ قائم ہونے سے روکا جاسکے اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ جن بلند عمارتوں میں پارکنگ کی مختص جگہ کسی اور مصرف میں استعمال کی جارہی ہے اسے فوری طور پر خالی کرایا جائے گا اور مزاحمت کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔