ایک چھت تلے ایجوکیشن کیرئیراینڈ کونسلنگ کی سہولیات؛ایکسپریس میڈیا گروپ نے میلہ لوٹ لیا

یوسف عباسی  جمعرات 10 اگست 2017
 50سے زائد سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کے اسٹالز سج گئے پہلے روز 2 سو سے زائد فیملیز، 5 ہزار سے زائد طلبہ وطالبات نے وزٹ کیا ۔  فوٹو : ایکسپریس

50سے زائد سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کے اسٹالز سج گئے پہلے روز 2 سو سے زائد فیملیز، 5 ہزار سے زائد طلبہ وطالبات نے وزٹ کیا ۔ فوٹو : ایکسپریس

 لاہور: ایکسپریس میڈیا گروپ کے زیر اہتمام دوروزہ ایجویشن اینڈ کیرئیرایکسپو کاگزشتہ روز فلیٹیز ہوٹل میں شاندار آغاز ہوگیا۔صوبائی وزیربرائے ہائیر ایجوکیشن سید رضا علی گیلانی نے افتتاح کیا۔

چیئرمین ایچ ای سی پنجاب ڈاکٹرنظام الدین اورڈاکٹرشاہد سرویا نے خصوصی وزٹ کیا۔تعلیمی میدان میں قوم کے ہونہاروں کو ایک ہی چھت تلے ایجوکیشن کیرئیر اینڈ کونسلنگ کی سہولیا ت دے کر ایکسپریس میڈیا گروپ نے میلہ لوٹ لیا ۔

50سے زائد سرکاری ،نیم سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے سٹالز سج گئے پہلے ہی روز 200سے زائد فیملیز جبکہ5000 سے زائد طلبہ وطالبات نے وزٹ کیا۔ایجوکیشن ایکسپوآج دوسرے اورآخری دن بھی رات گئے تک جاری رہے گی ۔تفصیلات کے مطابق ایکسپریس میڈیا گروپ نے حسب سابق اپنی بہترین روایات کو جاری رکھتے ہوئے پنجاب کی سب سے بڑی اور کامیاب ایجوکیشن ایکسپو کا انعقاد کیا ہے جوآج دوسرے رو ز بھی جاری رہے گی اس ایجوکیشن ایکسپو میں پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن،گورنمنٹ کالج یونیورسٹی،پنجاب گروپ آف کالجز،دی لاہور یونیورسٹی ، یو ایم ٹی ،لیڈز یونیورسٹی،سپرئیر یونیورسٹی،سرگودھا یونیورسٹی لاہور کیمپس، گجرات یونیورسٹی لاہور کیمپس،آئی ٹی یو ،آئی سی ایم اے ،منہاج یونیورسٹی، آئی سی ایم ایس ،کیپس کالجز ،الائیڈ اسکولز،سی ای سی او ایس،لرن پنجاب،برین ز،سمیت پچا س سے زائد تعلیمی اداروں کے اسٹال سجائے گئے ہیں۔

جہاں تعلیمی اداروں کے نمائندگان طلبہ وطالبات کی رہنمائی کررہے ہیں ایجوکیشن ایکسپو کے انعقاد کا مقصد طالبعلموں کی کونسلنگ کرنا ہے جہاں ایک چھت تلے انکو سرکاری ،نیم سرکاری ،اور نجی تعلیمی اداروں کو یکجا کیاگیا ہے تاکہ امیدواران ،والدین اور اساتذہ طالبعلموں کے سہنری تعلیمی مستقبل کا فیصلہ کرسکیں ، ایکسپریس ایجوکیشن ایکسپو کا افتتاح صوبائی وزیربرائے ہائیر ایجوکیشن سید رضا علی گیلانی نے کیا اس موقع پر انہوں نے ہر ایک سٹال کا وزٹ کیا اوران سے ان کے مقاصد پوچھے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انھوں نے کہا ایکسپریس میڈیا گروپ قومی سطح کا صف اول کا میڈیا گروپ ہے جس نے ہمیشہ ملک وقوم کی ترقی میں عوامی شعور کو جلا بخشی ہے بالخصوص تعلیم کے میدان میں ایجوکیشن ایکسپو کا انعقا دکرکے حکومت کے تعلیمی وژن کو بھی پروموٹ کیا ہے انھوں نے کہا حکومت بھی چاہتی ہے کہ قوم کے ہر بچے کو تعلیم کے حصول کے حوالے سے اعلی پائے کی کونسلنگ اور رہنمائی ملے اور یہ کام ایکسپریس میڈیا گروپ نے کردکھایا ہے۔

جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے بلکہ ایکسپریس آئندہ بھی اپنے اس مشن کو جاری رکھے اس سے بڑی قوم کے ہونہاروں کی کوئی اور خدمت نہیں کی جاسکتی جبکہ چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن پنجاب نظام الدین نے ایکسپریس ایجوکیشن ایکسپوکو تعلیمی میدان میں ایک خوش آئند اقدام قراردیا انھوں نے کہا اس نمائش کا ایچ ای سی کو یہ بھی فائدہ ہوا ہے کہ یہاں پر سجائے گئے تعلیمی سٹالز کے بارے میں درست معلومات فراہم کی جارہی ہیں کیونکہ اکثر اوقات طالبعلموں ، اساتذہ اور والدین کو یہ شکایت رہتی ہے ان کو ہائیر ایجوکیشن میں معلومات کی فراہمی کا فقدان ہے اور زیادہ سے اس حوالے سے موصول ہونے والی معلومات غلط ثابت ہوجاتی ہیں انھوں نے کامیاب ایجوکیشن ایکسپو کے انعقاد پر ایکسپریس میڈیا گروپ کو مبارکباد پیش کی ، انھوں نے مختلف ایجوکیشن ایکسپو میں شرکت کرنے والے تعلیمی اداروں کے نمائندگان کو ایکسپریس کی جانب سے یادگاری شیلڈ ز بھی تقسیم کیں جبکہ ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے چیئرمین ایچ ای سی کو شیلڈ پیش کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔