ہنگوکے پولیس ٹریننگ کالج میں اہلکارنے خودکشی کرلی

ویب ڈیسک  جمعرات 10 اگست 2017
پولیس اہلکار انشاء اللہ کا تعلق ضلع چارسدہ تھا، پولیس: فوٹو: فائل

پولیس اہلکار انشاء اللہ کا تعلق ضلع چارسدہ تھا، پولیس: فوٹو: فائل

ہنگو: پولیس ٹریننگ کالج میں ڈیوٹی کے دوران اہلکار نے خودکشی کرلی.

ایکسپریس نیوزکے مطابق ہنگوکے پولیس ٹریننگ کالج میں ڈیوٹی پرماموراہلکار انشاءاللہ نے خودکشی کرلی. اہلکارانشاءاللہ نے خود کوگولی مار کرزندگی کا خاتمہ کیا۔ ریسکیو ٹیمیں فوری طورپرجائے وقوعہ پنچیں اوراہلکارکواسپتال منتقل کیا جہاں وہ زندگی کی بازی ہارچکا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکارانشاء اللہ کا تعلق ضلع چارسدہ تھا، اہلکارڈیوٹی پرمامورتها جب کہ خود کشی کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی جس کے لیے تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔